اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے تعاون سے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کی پیشہ وارانہ مہارت اور محنت کو سراہا اور کہا کہ سائنسدانوں، انجینئرز اور ماہرین کی انتھک محنت کو
خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔محسن نقوی نے کہا کہ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پاکستان کا بڑا کارنامہ ہے، پاک چین دوستی خلا میں بھی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،یہ سنگ میل نئی منزلوں کی بنیاد بنے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ کئی شعبوں میں معاون ثابت ہوگا اور ارتھ آبزرویشن صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگاجس سے ریموٹ سینسنگ، ڈیٹا کی درستگی اور مختلف شعبوں میں پالیسی سازی بہتر ہو سکے گی۔

