کویٹہ( نمائندہ خصوصی)بلوچستان نیشنل پارٹی شعبہ خواتین کے سربراہ ۔رکن صوبائی اسمبلی اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللّٰہ کی فکری اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال ؒکے یوم وفات پر اپنے خصوصی پیغام میں محترمہ
فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال آج ہمارے درمیان نہیں مگر ان کا تدبر،فکر اور فلسفہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔علامہ اقبال نے نہ صرف مسلمانو ں کو مستقبل کے خطرات سے آگاہ کیا بلکہ خودی کا لازوال درس دیا۔علامہ اقبال علمی اور فکری بصیرت میں اپنی مثال آپ تھے۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری کے ماخذ میں قرآن و سنت مقدم ہیں۔علامہ اقبال نے کئی دہائیوں قبل امت مسلمہ کے بھرپوراتحاد کا تصور پیش کیا۔ علامہ اقبال کے کلام میں پوشیدہ فکر کو اجاگر اور عملدرآمد کی شدید ضرورت ہے۔علامہ اقبال نے مسئلہ فلسطین کے حل کی ضرورت اور یہودیوں کی ہولناک سفاکیت کی بروقت نشاندہی کی۔انھوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال نے امت کو خودری اور عمل کا پیغام دیا، علامہ محمد اقبال کی فکر مشرق و مغرب کے علمی امتزاج کی عکاس ہے، سماجی و معاشی انصاف علامہ اقبال کے پیغام کا بنیادی حصہ ہے، فکر اقبال آج بھی امید اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے، صوبائی اسمبلی کے ممبر محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہاکہ نوجوانوں کے لیے علامہ اقبال کا پیغام حوصلہ اور جدوجہد ہے، علامہ اقبال کے نزدیک تعلیم کردار سازی کا ذریعہ ہے، علامہ اقبال کا تصورِ خودی اعتماد اور شعور کی بنیاد ہے، علامہ اقبال کی فکر کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ضروری ہے

