اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر انطالیہ میں اپنا تیسرا مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال
کیا گیا اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزرائے خارجہ نے اس شراکت داری کو مزید آگے
بڑھانے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
