• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان مذاکرات اور دیرپا امن کیلئے تعمیری کردار ادا کر رہا ہے ، ایاز صادق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 18, 2026
in پاکستان
0
پاکستان مذاکرات اور دیرپا امن کیلئے تعمیری کردار ادا کر رہا ہے ، ایاز صادق
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کےا سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے مذاکرات کو فروغ دینے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مسلسل تعمیری کردار ادا کیا ہے، پائیدار امن کے حصول کے لئے سفارت کاری اور مشغولیت ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول میں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 152 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پرترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمس سے ملاقات کے دوران کیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات کے آغاز میں سردار ایاز صادق نے 152ویں آئی پی یو جنرل اسمبلی کی کامیابی سے میزبانی پر ترک اسپیکر کے ساتھ ساتھ ترک حکومت اور عوام کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔انہوں نے ترکیہ کی مہمان نوازی اور پارلیمانی سفارت کاری اور بین الاقوامی تعاون کا عکاس قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے اراکین پارلیمنٹ کی فعال شرکت کو بھی سراہا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ اس طرح کے عالمی پارلیمانی فورمز منتخب نمائندوں کو خیالات ، تجربات کے تبادلہ اور مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتے ہیں جبکہ عالمی امن اور ترقی کے لیے جمہوری اقدار، باہمی افہام و تفہیم اور مکالمے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ اور تصادم سے تنازعات حل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار حل بامعنی اور جاری مذاکرات سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کے ساتھ ساتھ رواداری، سفارتکاری اور تعمیری عالمی مشغولیت کے حوالہ سے امن، استحکام اور باہمی احترام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ترک اسپیکر نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور تناؤ کو کم کرنے اور وسیع تر بحرانوں سے بچنے کے لیے اس کی بروقت کوششوں کا اعتراف کیا۔انہوں نے خاص طور پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کی بھی تعریف کی۔دونوں ا سپیکرز نے علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وسیع تر ادارہ جاتی تعاون، وفود کے تبادلے اور قریبی پارلیمانی مصروفیات کے ذریعے پارلیمانی سفارت کاری کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔سردار ایاز صادق نے ترک قیادت کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف پر اظہار تشکر کیا اور پاکستان کے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

پچھلی پوسٹ

دہشتگردی کا افغان نیٹ ورک سے تعلق ، شوہر نے مجھے نوکنڈی خود کش حملے میں استعمال کیا ۔رحیمہ بی بی

اگلی پوسٹ

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر تیسرا مشاورتی اجلاس

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر تیسرا مشاورتی اجلاس

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر تیسرا مشاورتی اجلاس

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper