اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):یہود و ہنود گٹھ جوڑ نے بھارتی عوام کا جینامحال کردیاہے اورمودی کی ناکام پالیسیاں بےنقاب ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں گیس اور پیٹرول بحران سےصنعتی پہیہ جام،لاکھوں بیروزگاربھارتی ورکرز شہر چھوڑ کر گاؤں کا رخ کرنے پرمجبورہیں۔سنگاپور کے جریدہ دی اسٹریٹس ٹائمز نےمودی سرکارکی نااہلی اورناکام حکمت عملی کےعوام پر
منفی اثرات عیاں کردیئے ہیں۔دی اسٹریٹس ٹائمزکے مطابق توانائی بحران نے بھارتی عوام کو شہروں سے دیہات کی طرف نقل مکانی پرمجبور کر دیا ہے۔ایران جنگ کےباعث مارچ کے وسط سے ہی بھارت میں گیس کی فراہمی غیریقینی اور قیمتیں 4گنا بڑھ گئی ہیں۔ پیٹرولیم اور گیس پرمنحصرچھوٹی اوربڑی بھارتی فیکٹریاں سپلائی کی کمی کے باعث بند یا انتہائی محدود ہو چکی ہیں ۔ دی اسٹریٹس ٹائمز کےمطابق بھارت کے صرف ایک شہر”سورت” کی ٹیکسٹائل صنعت کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ مزدورکام نہ ہونے کےباعث واپس گھروں کو جاچکے ہیں۔ماہرین کے مطابق بھارت میں مسلسل گرتی معیشت، عوام پر بھاری بوجھ اور تیل و گیس کی قلت جیسے بحران نے بھارتی شہریوں کو پتھر کے دورمیں دھکیل دیا ہے۔حالیہ بحران نےکھوکھلے دعوؤں اور جعلی نعروں پر مبنی مودی سرکار کے نام نہاد شائننگ انڈیا کا پردہ بھی چاک کردیا ہے۔

