کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی)پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے 8 اضلاع میں بڑی کاروائیوں میں بی ایل اے کے 32 دہشت گرد ہلاک، 17 زخمی اور 11 کو زندہ گرفتار کر کامیابی ہے پاک فوج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جلد فتنہ الخوارج ہندوستان اور بی ایل اے کا خاتمہ کر کے بلوچستان میں امن وامان کا قیام ۔ خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کرےگیان خیالات اظہار رکن بلوچستان اسمبلی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی ویمن ونگ کی صدر ۔ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیامحترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بھارتی پراکسیز ۔فتنہ الہندوستان اور بی ایل اے کا جلد خاتمہ کر کے جلد پاکستان اور خصوصاً بلوچستان میں میں امن و امان قیام اور خوشحالی
وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا پاکستان کی انٹیلیجنس اور عسکری قوت کے سامنے بیرونی بیساکھیوں پر چلنے والی دہشت گردی اب دم توڑ رہی ہے۔پاک فوج کے افغانستان میں کی جانیوالی کامیاب سرجیکل اسٹرائیک سے ٹی ٹی پی۔ فتنہ الخوارج ہندوستان اور نام نہاد بلوچ علیحدگی پسندوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے گزشتہ راتپنجگور خاران قلات مستونگ تربت اور کوئٹہ کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں محترمہ فرح عظیم شاہ نےمزید کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران پنجگور میں بی ایل اے کا کمانڈر نذیر عرف چاکر اپنے 7 ساتھیوں جہنم واصل اورخاران میں ڈرونز کے ذریعے لیزر گائیڈڈ حملوں میں دہشت گردوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاکت بڑی کامیابی ہے محترمہ فرح عظیم نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گرفتار دہشت گردوں کا یہ اعتراف کہ” انھیںافغانستان کے صوبے کنڑ اور قندھار میں قائم لانچ پیڈز سے پاکستان بھیجا گیا تھا ” پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے اوراس سے بڑی کامیابی یہ کہواشک اور قلات میں پکڑے گئے ٹرکوں سے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ برآمد ہوا ہے، جو سرحد پار سے ملنے والی براہِ راست سہولت کاری کا ثبوت ہیں۔محترمہ فرح عظیم شاہ نےمزید کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف زمین پر بلکہ فضائی اور ڈیجیٹل محاذ پر بھی دشمن سے کئی قدم آگے ہیں۔ افغانستان کی سرزمین کا استعمال اور بھارت کی فنڈنگ اب پاکستان کو کمزور نہیں کر سکے گی،رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ فرح عظیم نے کہاریاست پاکستان نے دہشت گردی کے اس فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اور بلوچستان کے غیور اور محب وطن پاکستانی اپنی سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

