کوئٹہ ( کرائم رپورٹر)ہزارہ ٹائون میں آٹھ روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کا معمہ حل ہو گیا ۔ دوست قاتل نکلا سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ گرفتار کر کے آلہ قتل قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق چاند رات کو ہزارہ ٹائون کے علاقے حسینیاں پارک کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش ملی تھی جسے پولیس نے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں لاش کی شناخت علی سینا
ولد جواد علی کے نام سے ہوئی جو ہزارہ ٹائون کا رائشی تھا ہزاہ ٹائون پولیس نے مقدمہ در ج کر کے کیس سریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا تھا پولیس نے بتایا کہ ایس یس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ ڈاکٹر سمیع ملک نے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ابتدائی تحقیقات میں مقتول کے دوست سمیع اللہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی جبکہ مقتول کے موبائل فون کے ریکارڈ کے ذرئع معلومات حاصل کی جس میں آخری کا ل ایک اور دوست نوید علی کی تھی ٹیم نے کارروائی کرتےہوئے نوید علی کو گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش میں ملزم نےمقتول کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ میری جس لڑکی سے منگنی ہوئی تھی مقتول اس سے رابطے میں تھا چاند رات کو ہم دونوں میں جھگڑا اور میں نے خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا ٹیم نے ملزم کی نشاندہی آلہ قتل برآمد کر لیا ۔
