اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):یوم پاکستان کے موقع پر برفانی محاذوں سے عزم کی گونج کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیغام میں اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سخت موسمی حالات اور برفانی طوفان بھی ہمارے حوصلے پست
نہیں کر سکتے اور ہم ملکی سلامتی کیلئے چوکس ہیں۔سکیورٹی ذرائع کےمطابق انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔پیغام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یوم پاکستان اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے اور یہی جذبہ ہر چیلنج سے نمٹنے کی طاقت بھی فراہم کرتا ہے۔ جوانوں نے قوم سے اپیل کی کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ پاک فوج ہر محاذ پر وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

