اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے پر
صاحبزادہ فرحان کو مبارکبادپیش کی۔اپنے بیان میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مستقبل میں صاحبزادہ فرحان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کے لئے باعث فخر ہےا ور یہ اعزاز صاحبزادہ فرحان کی محنت
اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ صاحبزادہ فرحان اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ مستقبل میں صاحبزادہ فرحان اپنی صلاحیتوں اور محنت سے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے ۔
