اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):ملک کے 86ویں یومِ پاکستان کے موقع پروفاقی اور صوبائی دارلحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی،قومی دن کا آغاز وطن سے تجدیدِ عہد اور ملی یکجہتی کے ولولے کے ساتھ ہوا۔فضا ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے
گونج اٹھی اور حب الوطنی کا جذبہ عروج پر رہا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی،یہ سلامی قومی وقار، خودمختاری اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی علامت کے طور پر دی گئی۔ ملک کے طول و عرض میں یہ مناظر قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہر بن گئے۔ مزید برآں نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔یومِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم متحد اور اس عزمِ عالیشان سے مزین ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

