جھنگ(نمائندہ خصوصی) ملہوآنہ کی معصوم عروج فاطمہ درندگی کی بھینٹ چڑھ گئیمخدوم ٹاؤن موضع ملہوآنہ موڑ کے قریب ایک ویران مکان سے 12 سالہ معصوم بچی عروج فاطمہ کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے جسے درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق مقتولہ دوپہر کے وقت گھر سے سبزی لینے نکلی تھی لیکن واپس نہ
پہنچیشام کے وقت جب کچھ بچے قریبی خالی پلاٹ میں کرکٹ کھیل رہے تھے تو گیند ایک ویران گھر میں چلی گئی جہاں گیند اٹھانے والے بچوں نے بچی کی خون آلود لاش دیکھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ابتدائی معلومات کے مطابق بچی برہنہ حالت میں ملی جسے تیز دھار آلے سے ذبح کیا گیا تھاپولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہےلواحقین کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہ تھی اس دلخراش واقعے نے پورے علاقے میں کہرام مچا دیا ہے اور شہریوں کی جانب سے درندہ صفت قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے
