۔تہـران ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسـرائیلی حملے میں شـہیـد ہونے والے ایـران کے سکیورٹی سربراہ علی لاریجانی، بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی اور دیگر شـہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔تہـران میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں شـہـید علی
لاریجانی اور ایـرانی فورس بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔تـہـران کے انقلاب اسکوائر پر ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔آج تـہـران میں امریکی تارپیڈو کا نشانہ بننے والے ایرانی جہاز کے شـہـید سیلرز کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ہے۔امریکا نے سری لنکا کے نزدیک ایـران کے جنگی جہاز دینا کو آبدوز سے نشانہ بنایا تھاواضح رہے کہ علی لاریجانی کو گزشتہ روز مشرقی تہران میں نشانہ بنایا گیا تھا ، وہ انقلابِ ایران کے بعد ابھرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے ۔ سکیورٹی پالیسی کے معمار اور خـامنہ ای کے قریبی مشیر تھے۔..

