بوریوالا( نمائندہ خصوصی): پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کر کے بلیک میل کرنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان نے بوریوالا کے رہائشی 23 سالہ نوجوان ارسلان کو لڑکیوں کے ذریعے سوشل میڈیا کے ذریعے ہنی ٹریپ کیا اور بعد ازاں ملنے کے بہانے بلا کر اس کی نازیبا ویڈیوز بنا لیں ملزمان
ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متاثرہ نوجوان اور اس کے اہل خانہ سے 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے تھےواقعہ کا علم ہونے پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا پر مشتمل ٹیم تشکیل دیجنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان صابر حسین سکنہ 337 ای بی فاروق سکنہ 351 ای بی عائشہ سکنہ
517 ای بی اور آسیہ سکنہ گوجرانوالہ کو گرفتار کر لیا جبکہ مغوی کو بھی بازیاب کروایا پولیس کے مطابق ہنی ٹریپ گینگ 9 ملزمان پر مشتمل ہے جبکہ باقی 5 ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائیاں جاری ہیں ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان لڑکیوں کے ذریعے فیس بک پر نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتے ان سے رابطہ کر کے ویڈیو کال کے ذریعے ہنی ٹریپ کرتے اور بعد
ازاں ملاقات کے بہانے بلا کر ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے تھےڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی
