قلات( نمائندہ خصوصی)قلات میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے دو ران بلوچستان لبریشن آرمی بی ایل اے کا ایک کارندہ ہلاک ہو گیایہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک مشتبہ شخص پہاڑی علاقوں کی طرف ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کی کوشش کر رہا ہےاطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کے بعد مشتبہ شخص کو روک کر زندہ گرفتار کرنے کی کوشش کیتاہم مشتبہ شخص نے فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہو گیاہلاک ہونے والے شخص کے قبضے سے اسلحہ ادویات اور کھانے پینے کی مختلف اشیاء برآمد کی گئیں
جو پہاڑوں میں موجود دہشت گردوں تک پہنچائی جا رہی تھیںسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سپلائیز دہشت گرد نیٹ ورک کو فعال رکھنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیںذرائع کے مطابق حالیہ ناکام ہیروف 2 آپریشن کے بعد بلوچستان لبریشن آرمی کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اس وقت تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی حالت میں پہاڑی علاقوں میں محصور ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر مؤثر ناکہ بندی کر رکھی ہےسیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسی حکمتِ عملی کے تحت دہشت گردوں تک ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی بروقت روکی جا رہی ہےاس سلسلے میں مزید کارروائیاں جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں

