اسلام آباد:( نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی شہری تھا جو کچھ عرصہ قبل افغانستان چلا گیا تھانجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ خودکش حملہ آور
نوشہرہ سے اسلام آباد آیا ہم خودکش حملہ آور کے رشتے داروں تک پہنچ گئے ہیںخواجہ آصف نے کہا کہ بھارت براہ راست کسی جارحیت کی جرات تو نہیں کرسکتا لیکن وہ اپنی پراکسیز اور افغانستان کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے
