لاہور( نمائندہ خصوصی) ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب نے سال 2025 میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ گزشتہ سال جنوری 2025 تا دسمبر 2025 تک ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد روٹ پرمٹ جاری کیے گئے جبکہ صرف لاہور میں ہی جاری کیے گئے روٹ پرمٹس کی تعداد 23 ہزار 5 سو زائد رہی۔ اس کے علاوہ ایکسل لوڈ کارروائیوں کے تحت صوبے بھر میں 57500 چالان کیے گئے اور لاہور میں اوور لوڈنگ پر 22 ہزار سے زائد چالان کیے گئے اس دوران اوور لوڈنگ پر 192 ملین سے زائد رقم کے چالان کیے گئے۔ دھوان چھوڑتی
گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں پنجاب بھر میں جاری رہیں جبکہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا معائنہ کر کے 3 لاکھ 33 ہزار سے زائد فٹنس سرٹیفیکٹ جاری کیے گئے۔ صرد لاہور میں 84 ہزار سے زائد گاڑیوں کا معائنہ کر کے 47 ہزار سے زائد فٹنس سرٹیفیکٹ جاری کئے گئے۔ علاوہ ازیں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائیاں جاری رہیں اور مختلف خلاف ورزیوں پر صوبے بھر میں 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد کے چالان کیے گئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اوور لوڈنگ انسانی جان کیلئے خطرہ ہے اور سڑکوں کی توڑ پھوڑ کابھی بڑا باعث بھی اس لیے اوور لوڈنگ اور اوورچارجنگ کرنے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ ٹرانسپوٹرز کیساتھ افسران کو بلاجواز زیادتی کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائیگی۔
