2000 ۔ ممبئی ( نیوز ڈیسک )اکشے کھنہ نے بھارتی سینما میں ایسا ریکارڈ بنا لیا جو ابتک صرف شاہ رخ کے نام تھااکشے کھنہ بھارتی سینما میں کمائی کے لحاظ سے حیران کن کارنامہ انجام دینے والے شاہ رخ خان کے بعد دوسرے اداکار بن گئے ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے زیادہ گزارنے کے بعد 2025 اکشے کھنہ کے لیے ایک تاریخی سال ثابت ہوا اور انھوں نے بیک ٹو بیک
ہٹ دے کر ایک ایسا ریکارڈ قائم کیا جو اس سے قبل صرف بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے پاس موجود تھا۔اکشے کھنہ نے اس سال دو فلموں میں مختلف قسم کی پرفارمنس پیش کیں اور یہ دونوں ہی فلمیں 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلمیں بنیں۔55 سالہ اداکار نے ایک حیران کن تجارتی سنگ میل حاصل کیا اور ان کی دو فلموں نے اتنی کمائی کی جو اس سے قبل صرف شاہ رخ کی فلموں نے کی تھی۔اکشے کھنہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے بعد ایک ہی کیلنڈر ایئر میں عالمی باکس آفس
پر 2000 کروڑ روپے کو عبور کرنے والے صرف دوسرے بھارتی اداکار بن گئے ہیں جو ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جنوری 2025 میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم چھاوا نے دنیا بھر میں 809 کروڑ روپے کمائے اور کئی مہینوں تک سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بنی رہی۔تاہم دسمبر اکشے کھنہ کےلیے اس سے بھی بڑا ثابت ہوا، آدتیہ دھر کی تھرلر فلم دھرندھر میں گینگسٹر رحمان ڈکیت کے کردار نے انھیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔رنویر سنگھ، سنجے دت، آر مادھاون، اور
ارجن رامپال بھی اس فلم کی کاسٹ میں موجود ہیں، تاہم اکشے کھنہ ان سب میں نمایاں ہیں۔بھارت کی ڈومیسٹک سرکٹ میں یہ اب تک کی سب سے کامیاب ہندی ریلیز بن چکی ہے اور فلم نے اب تک دنیابھرمیں1167کروڑ روپے کمائے ہیں اور اس مجمموعے میں اضافہ ہو رہا ہے۔شاہ رخ خان کے بعد اکشے کھنہ دوسرے نمبر پرچھاوا اور دھرندھر نے مجموعی طور پر 2001 کروڑ روپے سے زیادہ کمالیے ہیں، اکشے اب اس ایلیٹ کلب میں شامل ہو گئے ہیں جس میں پہلے صرف شاہ رخ خان کا قبضہ تھا۔
