• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

معاشرے میں بد تہذیبی اور گالی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 4, 2026
in پاکستان
0
معاشرے میں بد تہذیبی اور گالی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر مواصلات و استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں بد تہذیبی اور گالی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ایک دوسرے کی عزت اور احترام ہم سب پر واجب ہے، اب سیاست کا نہیں یہ عوام کی خدمت کرنے اور ان کے مسائل کے حل کاوقت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے117شاہدرہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں پاکستان تحریک انصاف کے دو مرتبہ ممبر پنجاب اسمبلی خالد محمود گجر کے صاحبزادے اور پی پی145کی اہم سیاسی شخصیت جواد خالد گجر نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت استحکا م پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اپنے خطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں این اے117 میں 4 گرلز سکول بنائے ہیں آئندہ سال میں مزید 10سکول بنائیں گے، بیگم کوٹ چوک کی توسیع ، شاہدرہ موڑ سے حاجی کوٹ دو رویہ سڑک اور عرصہ دراز سے زیر التواء اہم ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں، 30ٹرانسفارمرز، سٹریٹ لائٹس، 55کلومیٹر لمبی سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ جب تک یہ حلقہ بہترین علاقہ نہیں بن جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور این اے117کو ہر قیمت پر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے۔انہوں نے اس حلقے کے لئے فنڈز کی فراہمی پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسائل کے حل کے لئے جہاں بھی جانا پڑا ضرور جائیں گے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ علاقہ ماضی میں لاوارث تھا،اب بجلی،پانی، گیس اور شہری سہولتوں کے دیگر مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں۔سابق صوبائی وزیر اور این اے117سے کوآرڈینیٹر میاں خالد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس علاقے کے عوام وعدے پورے کرنے پر عبدالعلیم خان کے مشکور ہیں جنہوں نے کر کے دکھایا ہے کہ حقیقی معنوں میں تبدیلی کیا ہوتی ہے۔استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے نائب صدرمیاں جنید ذوالفقار، ملک احمد حسن اور چوہدری امجد رفیق نے بھی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا استقبال کیا جبکہ سارے شاہدرہ کو بینروں اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا اور نوجوانوں نے گھوڑوں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے پھول نچھاور کئے۔ وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا شاندار استقبال کیا۔مرکزی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے بعد وفاقی وزیر اور این اے117سے ممبر قومی اسمبلی عبدالعلیم خان سے پی پی145اور پی پی146کے عمائدین اور سیاسی شخصیات نے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ شعبہ خواتین کے اجلاس میں بھی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شرکت کی اور کہا کہ اُن کا ہر یونین کونسل کی سطح پر رابطہ ہے اور انشاء اللہ اس علاقے کی اپ گریڈیشن اُن کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل بھی سنے اور اُن کی جائز مشکلات کے جلد حل کا یقین دلایا۔
دلایا۔

پچھلی پوسٹ

ہونڈا سِوک اسٹینڈرڈ: 84 لاکھ 99 ہزار روپے ہونڈا سِوک اورئیل: 88 لاکھ 34 ہزار روپے ہونڈا سِوک آر ایس: 1 کروڑ 1 لاکھ روپے ہونڈا سوک فیس لفٹ کی تعارفی قیمتوں کا اعلان۔

اگلی پوسٹ

پاکستان اپنے وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کیلئے میانمار کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اہمیت دیتا ہے،صدرمملکت آصف علی زرداری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان اپنے وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کیلئے میانمار کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اہمیت دیتا ہے،صدرمملکت آصف علی زرداری

پاکستان اپنے وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کیلئے میانمار کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اہمیت دیتا ہے،صدرمملکت آصف علی زرداری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper