حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)حیدرآباد کے نیا پل پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار آپے سے باہر ہو کر ایک شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ جس شہری پر اہلکار نے تھپڑوں کی بارش کی اسی نے ہی اپنی جرات دکھاتے ہوئے یہ سارا منظر اپنے
موبائل کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ویڈیو میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ ٹریفک اہلکار شہری کو روکتا ہے اور پھر اچانک طیش میں آ کر اس پر ہاتھ اٹھاتا ہے۔ متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ اہلکار نے بلا جواز بدسلوکی اور تشدد کیا۔ شہری نے اعلیٰ حکام، بالخصوص ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

