• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

جلالپور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، بند ٹوٹ گئے، درجنوں بستیاں زیر آب، شہر میں ایمرجنسی نافذ شہریوں کے انخلا کی کوششیں تیز

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 8, 2025
in پاکستان
0
جلالپور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، بند ٹوٹ گئے، درجنوں بستیاں زیر آب، شہر میں ایمرجنسی نافذ شہریوں کے انخلا کی کوششیں تیز
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 ملتان;جلال پور پیروالا (نمائندہ خصوصی بی بی سی اردو ڈاٹ کام  )پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جہاں شہریوں کے انخلا کے لیے ہیلی کاپٹر سمیت تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نو ستمبر کو گڈو بیراج پر سیلابی پانی اپنے عروج پر ہو گا جس کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دریں اثناءرات گئےپنجاب کے دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 17  ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔حکام کے مطابق جلال پور پیروالا میں مقامی بند میں شگاف پڑنے سے درجنوں بستیاں زیر آب آگئی ہیں، مکین گھروں کی چھت پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ، جلال پور پیروالا میں موضع شاہ رسول اور بیٹ واہی کے زمیندارا بند ٹوٹ گئے، بہادر پور کےعلاقے میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، انتظامیہ اب شہری بند کو بچانے میں مصروف ہے۔شجاع آباد اور جلال پور پیر والہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،  جلالپور پیروالا شہرکو خالی کرنےکا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔جھنگ میں دریائےچناب میں آنےوالے دوسرےریلے سے300 زائد دیہات سیلاب کی زد میں ہیں،  2 لاکھ 81 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ مظفرگڑھ میں دریائے چناب کا سیلاب نواحی علاقوں خانگڑھ، روہیلانوالی اور شہر سلطان میں نقصان پہنچارہا ہے، ہزاروں ایکڑ پر آم کی کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔بہاولپور میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب ناردرن بائی پاس کے قریب پہنچ کر بستیوں میں داخل ہوگیا ہے۔پنجاب کے بعد سیلابی ریلے سندھ پہنچنا شروع ہوگئے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہےجہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔راجن پور دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث کچے کے علاقوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہورہا ہے، متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں جلالپور پیروالہ میں اس وقت سیلابی ریلے کے خطرے کے پیش نظر شہریوں نے انخلا کا عمل شروع کیا ہوا ہے۔جلالپور پیروالہ سے ایک شہری محمد عباس ایڈوکیٹ نے بی بی سی کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں شہر کی صورت حال سے آگاکیا ہے۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم اس وقت جلالپور پیر والہ کے فوارہ چوک کے بازارکے میڈیکل سٹور آئے ہوئے ہیں اور دوائیں لے رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اس وقت راشن وغیرہ لے رہے ہیں تاکہ سیلاب کی صورتحال میں اپنا اپنا انتظام کر سکیں۔‘یاد رہے کہ پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔محمد عباس کے مطابق ’اس وقت اتنا رش ہے لوگ سامان لے کر جا رہے ہیں کوئی کہاں جا رہا ہے کوئی کہیں نکل رہا ہے۔ ہر طرف پریشانی کا عالم ہے۔قبل ازیں ‘پنجاب میں غیر معمولی سیلابی صورتحال برقرار ہے اور ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ریسکیو کشتیوں کی مزید کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ترجمان ریسکیو پنجاب کے بیان کے مطابق 38 مزید امدادی کشتیاں جلال پور کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔دوسری جانب ترجمان ریسکیو ملتان کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر ملتان کی ہدایت پر رسک کے باوجود لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے فلڈ ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔بیان کے مطابق اس وقت جلال پور میں 25 ریسکیو بوٹس آپریشنل ہیں جبکہ 29 ریسکیو بوٹس ملتان شہر میں، 10 شجاع آباد میں آپریشنل ہیں۔مظفرگڑھ کے علاقے علی پور جتوئی کی عوام سے ادارے نے اپنے پیغام میں اپیل کی ہے کہ سیلابی پانی کے پیش نظر فوری انخلا کیا جائے۔پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جہاں شہریوں کے انخلا کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ایک بیان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنر و ڈی سی ملتان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ’فضائی ریسکیو کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہیلی کاپٹرز فراہم کر دیے ہیں۔ فوج، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس ریسکیو اور پنجاب پولیس سمیت تمام محکمے الرٹ ہیں۔پی ڈی ایم اے نے ہدایت دی ہے کہ ’شہریوں کے محفوظ انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مساجد میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں۔‘گذشتہ روز جلالپور پیروالا میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس واقعے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بروقت اور موثر کارروائیوں کی ہدایت دی تھی۔دریں اثنا سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز گردش کرتی دیکھی جا سکتی ہیں جن میں جلالپور پیروالا کی مساجد سے یہ اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ ’کسی بھی وقت شہر میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔‘ ان اعلانات میں شہریوں کو محفوظ مقامات کا رُخ کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج ملتان اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ہے۔ دریائے چناب کے راستے میں واقع کچھ بند توڑے گئے ہیں اور وہاں درجنوں موضع جات متاثر ہو رہے ہیں۔

Previous Post

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے دی، محمد نواز نے آل راؤنڈر پرفارمنس

Next Post

زمین چاند اور  سورج کےدرمیان آ نے پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
زمین چاند اور  سورج کےدرمیان آ نے پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ

زمین چاند اور  سورج کےدرمیان آ نے پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper