• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
Advertisement
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home صحت

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا تعلق موسم سے ہے: نئی تحقیق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 14, 2022
in صحت
0
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا تعلق موسم سے ہے: نئی تحقیق
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کرونا وائرس کا پھیلاؤ موسم پر بھی انحصار کرتا ہے، اور حال ہی میں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق نے ایک بار پھر اس کی تصدیق کی ہے۔

فلوریڈا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ ٹھنڈے مقامات جیسے امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو موسم سرما کے دوران زیادہ کیسز کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ گرم علاقوں جیسے جنوبی ریاستوں میں ایسا موسم گرما میں ہوسکتا ہے۔

اسی طرح معتدل درجہ حرارت والے خطوں کو کووڈ کی 2 لہروں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے خیال میں کووڈ اینڈیمک بن سکتا ہے، مطلب یہ انسانی آبادیوں میں برقرار رہے گا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ درجہ حرارت اور نمی میں مخصوص اضافہ یا کمی سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں مین کووڈ کیسز میں اضافہ ہوا۔

مثال کے طور پر کیسز میں اس وقت اضافہ ہوا جب درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ سے گھٹ گیا یا 24 سینٹی گریڈ سے زیادہ بڑھ گیا، اسی طرح وائرس خشک ماحول میں نمی والے علاقوں میں زیادہ دیر تک فضا میں زندہ رہتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ہمیں اپنے رہائشی علاقوں کے ماحول کے مطابق وبا کی روک تھام کی حکمت عملیوں کو تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلوریڈا، افریقہ اور بھارت گرم خطے ہیں مگر وہاں بھی کووڈ لہروں کا سامنا ہوا، مگر وہاں کیسز میں اضافے کا وقت زیادہ ٹھنڈے علاقوں کی لہروں سے مختلف تھا۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ کیسز کی تعداد میں شدید سردی یا ہیٹ ویوز کے دوران بھی اضافہ ہوسکتا ہے، مگر ایسا اسی وقت ہوسکتا ہے جب درجہ حرارت اوسطاً 14 دن تک برقرار رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی علاقے کا درجہ حرارت اور نمی وائرل ذرات کے حجم میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ اس سے ذرات کی فضا میں زندگی کا تعین ہوتا ہے۔

سرد خطوں کا خشک موسم وائرل ذرات سے پانی کو بخارات بنا کر اڑا دیتا ہے اور ان کا حجم سکڑ جاتا ہے جس کے باعث وہ ہوا میں زیادہ وقت تک تیر سکتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سرد علاقوں میں لوگ چاردیواری کے اندر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور وہاں وائرل ذرات کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں زیادہ نمی والے گرم علاقوں کی فضا میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے وائرل ذرات بڑے ہوتے ہیں اور بہت تیزی سے فرش پر گرجاتے ہیں۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ لوگ باہر کی گرمی سے بچنے کے لیے چاردیواری کے اندر زیادہ وقت گزارتے ہیں اور ہوا کی نکاسی کا نظام ناقص ہونے پر کووڈ کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ انسانی رویے وائرس کے پھیلاؤ کا ایک بہت اہم عنصر ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 16 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں کیسز کی کم تعداد نظر آتی ہے، یہ وہ درجہ حرارت ہے جس کو لوگ قابل برداشت تصور کرکے باہر وقت گزارتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ تحقیق سے کم درجہ حرارت اور نمی کے کووڈ سے تعلق کے سابقہ نتائج کی تصدیق ہوتی ہے، اس سے یہ بھی علم ہوتا ہے کہ گرم موسم میں بھی وائرس کیسے پھیلتا ہے۔

ماہرین نے ہوا کی مناسب نکاسی اور فلٹریشن جیسے ماسک کے استعمال پر زور دیا جو بیماری کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات ہیں۔

پچھلی پوسٹ

جسمانی نمائش یا فحاشی بُری فلموں کو نہیں بچا سکتیں: کنگنا کا دیپیکا کی فلم پر تبصرہ

اگلی پوسٹ

رقم میں اضافہ، احساس پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
رقم میں اضافہ، احساس پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

رقم میں اضافہ، احساس پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری کے گھر کے باہر مسلسل دوسرے روز بھی اندھا دھند فائرنگ،نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہے،علاقہ میں شدید خوف و ہراس

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری کے گھر کے باہر مسلسل دوسرے روز بھی اندھا دھند فائرنگ،نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہے،علاقہ میں شدید خوف و ہراس

محبت کا  جھوٹے جال: ڈیرہ غازیخان یونیورسٹی کی ایک اور طالبہ زیادتی کی بھینٹ چڑھ گئی،

محبت کا جھوٹے جال: ڈیرہ غازیخان یونیورسٹی کی ایک اور طالبہ زیادتی کی بھینٹ چڑھ گئی،

ہانگ کانگ کے پاکستانی نژاد 2 پولیس کانسٹیبلز فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل

ہانگ کانگ کے پاکستانی نژاد 2 پولیس کانسٹیبلز فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل

یوم تکبیر پاکستانیوں کے لیے فخر کا دن ہے،پرویز اقبال آرائیں

یوم تکبیر پاکستانیوں کے لیے فخر کا دن ہے،پرویز اقبال آرائیں

پاکستان نے آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان ملکی معاملات میں مداخلت قرار دیدیا

پاکستان نے آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان ملکی معاملات میں مداخلت قرار دیدیا

عمران خان کی صدر عارف علوی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید

عمران خان کی صدر عارف علوی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید

وفاقی وزیر و سینیٹر طلحہ محمود کی ڈاکٹر فوزیہ و عافیہ صدیقی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت  ہمارے حکام کو اللہ تعالیٰ حوصلہ دے کہ وہ اپنے لوگوں کی حفاظت کر سکیں: سینیٹر طلحہ محمود

وفاقی وزیر و سینیٹر طلحہ محمود کی ڈاکٹر فوزیہ و عافیہ صدیقی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت ہمارے حکام کو اللہ تعالیٰ حوصلہ دے کہ وہ اپنے لوگوں کی حفاظت کر سکیں: سینیٹر طلحہ محمود

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی این آئی اے کی درخواست 09 اگست کو سماعت کے لئے مقرر

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی این آئی اے کی درخواست 09 اگست کو سماعت کے لئے مقرر

روز ویلٹ ہوٹل کا امریکہ میں نیا معاہدہ ہو گیا

روز ویلٹ ہوٹل کا امریکہ میں نیا معاہدہ ہو گیا

یاسین ملک پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے ، مشعال ملک

یاسین ملک پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے ، مشعال ملک

میاں طارق جاوید

ہماری ویب سائٹ پر تازہ ترین خبریں حاصل کریں۔

ہمیں فالو کریں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل

تازہ ترین خبریں۔

تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک مل گیا ، جان کو خطرہ ہے ، شیخ رشید

جون 1, 2023
جونیئر ہاکی ایشیا کپ فائنل میں آج پاکستان🇵🇰 اور بھارت🇮🇳 کا ٹکراؤ ہوگا

جونیئر ہاکی ایشیا کپ فائنل میں آج پاکستان🇵🇰 اور بھارت🇮🇳 کا ٹکراؤ ہوگا

جون 1, 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper