• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو، تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 4, 2022
in پاکستان
0
سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو، تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کی فرانزک تحقیقات کرانے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست گزار ایڈووکیٹ صلاح الدین احمد اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کے دلائل کے بعد سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ’یہ درخواست ایک زیر التوا مقدمات سے متعلق ہے، اگر اس عدالت سے متعلق کچھ ہو تو میں خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں۔‘
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اوریجنل آڈیو کس کے پاس ہے؟ جب تک اوریجنل آڈیو نہ ہو دنیا کی کوئی
لیبارٹری حتمی رائے نہیں دے سکتی۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ صلاح الدین نے اپنے دلائل میں کہا کہ ’آڈیو فیکٹ فوکس نامی ویب سائٹ کے پاس ہیں، صحافی احمد نورانی اس کی کاپی مجھے بھی نہیں دیں گے اگر یہ عدالت انہیں سمن کرے تو تب ہی آڈیو مل سکتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس آڈیو سے متعلق میری درخواست کسی ایک کیس سے متعلق نہیں، میرا کیس الگ ہے، اگر شریف خاندان دوسرے گراؤنڈز پر بھی بری ہو جائے تب بھی میرا کیس برقرار رہے گا۔ عوام کے ذہن میں آڈیو سے متعلق سوالات برقرار رہیں گے۔‘
ایڈووکیٹ صلاح الدین نے استدعا کی کہ ’آڈیو کی فرانزک کرائیں شاید رپورٹ یہ آجائے کہ آڈیو جعلی ہے یا مختلف کلپس جوڑ کر بنائی گئی ہے۔ اگر ایسی رپورٹ آئی تو سابق چیف جسٹس اور یہ عدالت دونوں بری ہو جائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں اصل آڈیو تک پہنچنے کا پراسیس تو شروع ہو۔‘
اٹارنی جنرل خالد جاوید نے سابق چیف جسٹس کی آڈیو کا فرانزک کرانے کی مخالفت میں دلائل دیے اور کہا کہ ’ایک کیس کے لیے ہم جوڈیشیری کو تباہ کرنے میں کس حد تک جائیں گے؟ کیس عدالت میں زیر التوا ہے۔ اگر انہیں اعتماد نہیں تو خود آ کر بات کریں، ایسے ادھر ادھر سے درخواستیں نہ دلوائیں۔‘

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ’معزز وکیل نے ابھی کہا کہ ہمیں اس عدالت پر اعتماد ہے اور پھر کہا کہ فرانزک رپورٹ سے یہ عدالت بری ہو جائے گی۔ یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ہمیں ہاتھ لگایا تو گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔‘
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ’اسلام اباد ہائی کورٹ پر حملہ کیا جاتا ہے کوئی انکوائری کا نہیں کہتا، وزیراعظم کو پھانسی لگانے پر بھی نہیں کیا جاتا، صرف ایک کیس پر عدلیہ کو کمپرومائزڈ ہونے کا کہا جاتا ہے۔‘
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پچھلی پوسٹ

ایپل آئی فون "ایس ای تھری” کتنے کا ہوگا؟ صارفین کیلیے خوشخبری

اگلی پوسٹ

تھا جس کا انتظار وہ انقلاب آ گیا:عمار مسعود کا کالم

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
تھا جس کا انتظار وہ انقلاب آ گیا:عمار مسعود کا کالم

تھا جس کا انتظار وہ انقلاب آ گیا:عمار مسعود کا کالم

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper