• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجگور اور نوشکی میں حملے،’حملہ آوروں کے انڈیا، افغانستان میں رابطے‘

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 3, 2022
in پاکستان
0
پنجگور اور نوشکی میں حملے،’حملہ آوروں کے انڈیا، افغانستان میں رابطے‘
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع نوشکی اور پنجگور میں بدھ کی رات ہونے والے حملوں کو فوج نے ناکام بناتے ہوئے 15 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ چار فوجی اہلکار جان سے گئے۔
جمعرات کی صبح اردو نیوز کو بھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’رات دیر گئے نوشکی اور پنجگور میں ایک بڑا حملہ کیا گیا جسے ہماری عظیم افواج نے ناکام بنا دیا اور نوشکی میں نو دہشت گرد مارے گئے اور فوج کے چار عظیم جوان بھی شہید ہوئے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پنجگور میں چھ دہشت گرد مارے گئے اور دونوں جگہوں پنجگور اور نوشکی سے بھی دہشت گردوں کو باہر دھکیل دیا گیا۔‘
وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں چار، پانچ شدت پسندوں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ان دونوں حملوں میں اب تک 13 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے سات فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں سے چار اہلکار نوشکی جبکہ تین اہلکار پنجگور میں ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں چار سے پانچ دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
فوج کا مزید کہنا تھا کہ حساس اداروں نے ابتدائی تحقیقات میں دہشت گردوں اور ان کے انڈیا اور افغانستان میں موجود ہینڈلرز کے درمیان رابطوں کو پکڑا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ہم اپنی بہادر افواج کو سلیوٹ کرتے ہیں، جنہوں نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔‘

We salute our brave security forces who repulsed terrorist attacks against security forces' camps in Panjgur & Naushki, Balochistan. The nation stands united behind our security forces who continue to give great sacrifices to protect us.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2022

انہوں نے کہا کہ ’قوم ہماری سکیورٹی فورسز کی پشت پر کھڑی ہے جو ہمارے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔‘
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گذشتہ رات ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ شدت پسندوں نے بلوچستان میں پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی تھی لیکن پاکستانی فوج نے شدت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کردیا۔
اس سے قبل حکام نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ کوئٹہ سے تقریباً 140 کلومیٹر دور افغان سرحد سے متصل ضلع نوشکی میں ایک زوردار دھماکہ سنا گیا۔ نوشکی کے  اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب شیخ نے اردو نیوز کو بتایا کہ شہر کے مرکز میں واقع فرنٹیئر کور نوشکی ملیشیا کے ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ نمبر دو کے قریب ہونے والے اس دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ان کے گھر کی دیوار پر بھی گولیاں لگی ہیں اس لیے وہ رہائش گاہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بدھ کی رات ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ شدت پسندوں نے بلوچستان میں پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی تھی اور لیکن پاکستانی فوج نے شدت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کردیا۔
<spanآئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کرنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ ایک سپاہی ہلاک اور ایک افسر زخمی ہوگئے ہیں۔
نوشکی پولیس تھانے کے ایس ایچ او محمد خالد بادینی نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ دھماکے سے ایف سی کیمپ کی دیوار گر گئی تھی اور گیٹ کو
بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے کے بعد اندر سے شدید فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور یکے بعد دیگرے کئی دھماکے بھی سنے گئے۔

پچھلی پوسٹ

بخار کی دوا پیناڈول کی ایک مرتبہ پھر مارکیٹ میں قلت

اگلی پوسٹ

وزیراعظم کے بارے میں توہین آمیز بیانات ،اولمپیئن رشید الحسن پر10سال کی پابندی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم کے بارے میں توہین آمیز بیانات ،اولمپیئن رشید الحسن پر10سال کی پابندی

وزیراعظم کے بارے میں توہین آمیز بیانات ،اولمپیئن رشید الحسن پر10سال کی پابندی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper