• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کھیل

فخر کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کامیاب، کراچی کو تیسرے میچ میں بھی شکست

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 31, 2022
in کھیل
0
فخر کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کامیاب، کراچی کو تیسرے میچ میں بھی شکست
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 171رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے آخری اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخرزمان 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔

So it’s @lahoreqalandars who take the game away tonight. Lots of exciting performances but it was @FakharZamanLive who single-handedly stole the show. #HBLPSL7 l #LevelHai l #KKvLQ pic.twitter.com/RTFjRUdKyS

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر کنگز کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان  پر170 رنز بنائے،شرجیل خان 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کنگز کی بیٹنگ کا آغاز شاندار رہا ، اوپنر شرجیل خان اور بابر اعظم کے درمیان 84 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔

تاہم کراچی کو پہلا نقصان شرجیل کی صورت میں اُٹھانا پڑا، وہ 39 گیندوں پر 60 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

Sharjeel Khan with a very special innings tonight 👌👑

Are you excited for his performances in our upcoming matches? #KarachiKings #HBLPSL7 #YehHaiKarachi #PhirJeetenge #KKvLQ #LevelHai pic.twitter.com/XViyL4Pr0T

— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) January 30, 2022

کراچی کی دوسری وکٹ 106 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد نبی 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جو کلارک 24 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، زمان، راشد خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وک

فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 171 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا اور ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

171 رنزکے ہدف کے تعاقب میں لاہور کا آغاز متاثر کن نہ رہا ، اوپنر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد نئے آنے والے بیٹر کامران غلام بھی جم کر نہ کھیل سکے اور صرف 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم فخز زمان دوسرے اینڈ سے بہترین بیٹنگ کرتے رہے۔

قلندرز کو تیسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اٹھانا پڑا، دائیں ہاتھ کے بلے باز 24 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ فخزر زمان نے پی ایس ایل کی گیارہویں سنچری اسکور کی۔

انہوں نے 60 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ 19ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے، ان کی اس اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ سمت پٹیل 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

فخر زمان کے اعزاز

فخر زمان نے کراچی کنگز کے خلاف پاکستان سپر لیگ میں 1500 رنز مکمل کیے انہوں نے یہ کارنامہ 52 اننگز میں انجام دیا۔

فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں1500مجموعی رنز بنانے والے چوتھے کرکٹر ہیں ،ان سے  قبل بابر اعظم، کامران اکمل اور شعیب ملک بھی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ فخر نے  کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کی گیارہویں سنچری اسکور کی، وہ پی ایس ایل میں سنچری بنانے والے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ کامران اکمل نے ٹورنامنٹ میں3، شرجیل خان نے2 سنچریاں اسکور کیں تھیں جبکہ کولن انگرم، کیمرون ڈیلپورٹ، رائلی روسو، کرس لن اور عثمان خواجہ ایک ایک سنچری کرچکے ہیں۔

دوسری جانب فخر زمان پی ایس ایل میں لاہور کی جانب سے سنچری کرنے والے دوسرے بیٹر ہیں ،اس سے قبل کرس لن نے بھی لاہور قلندرز کی جانب سے سنچری اسکور کی تھی۔

پچھلی پوسٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احسان علی قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پر اُمید

اگلی پوسٹ

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز تین اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز تین اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز تین اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper