لاہور۔( نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹونٹیانٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 36 گیندوں پر ناقابل شکست 50رنز بنائے اور اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کریئر کی
39ویں نصف سنچری بنا کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا۔31سالہ بابر اعظم کا یہ 139واں میچ تھا، ان سے قبل کوہلی نے 125میچز میں 38نصف سنچریاں بنا رکھی تھیں۔یاد رہے کہ کوہلی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان روہت شرما اس فہرست میں 37نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 31نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 29نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ انہوں نے 139اننگز میں39.51کی اوسط سے 4ہزار 505رنز بنائے ہوئے ہیں۔

