• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کھیل

اسپن جادو گری :پاکستان نے انگلینڈکو 152 رنز سے شکست دے دی

پاکستانی اسپنرز نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اکتوبر 18, 2024
in کھیل
0
اسپن جادو گری :پاکستان نے انگلینڈکو 152 رنز سے شکست دے دی
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملتان (رپورٹ: محمد قیصر چوہان)نعمان علی اور ساجد خان پر مشتمل اسپن بولرز جوڑی کی جادوگری نے روٹھی فتح مناکر پاکستان کی جھولی میں ڈال دی،ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈکو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ یہ ہوم گراو نڈ پر پاکستان کی ساڑھے تین سال بعد پہلی جیت ہے،یوںمسلسل 6 ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد شان مسعود کی کپتانی میں پہلی فتح درج ہوئی ۔ 297 رنز ہدف کے تعاقب میں پوری انگلش ٹیم 144 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپن بولرز نعمان علی اور ساجد خان نے انگلینڈ کے تمام 20 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز 2 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز سے کیا تواسپن بولنگ کیلئے سازگار اور بیٹنگ کیلئے مشکل ترین پچ پر نعمان علی اور ساجد خان کا سامنا کرنا انگلینڈ کے بلے بازوں کیلئے دشوار ثابت ہوا ، انگلش بیٹسمینوں کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں اور پوری ٹیم 33.3 اوورز میں 144 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 کے انفراد اسکور پر آو ¿ٹ ہوگئے، بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، برئیڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر پر پویلین لوٹے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 کھلاڑی میدان بدر کئے اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آو ¿ٹ ہوئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آو ¿ٹ ہو کر پویلین سدھار گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 297 رنز کا ہدف دیا تھا۔نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے میچ میں 9 کھلاڑی آو ¿ٹ کیے۔ نعمان علی اور ساجد خان نے انگلینڈ کے تمام 20 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے جب 2 بولرز نے 20 وکٹیں لی ہیں، انگلینڈ اور آسٹریلیا دو دو بار جبکہ جنوبی افریقا اور پاکستان ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔آخری بار 1972ءمیں آسٹریلیا کے ڈینس للی اور باب میسی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑی آﺅٹ کیے تھے۔پاکستان نے 1956ءکے کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا اور اس میچ میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر 20 کھلاڑی آو ٹ کیے تھے۔فضل محمود نے اس میچ میں 13 اور خان محمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پچھلی پوسٹ

الیکشن کمیشن کسی قسم کی دھمکیوں اور ہتھکنڈوں سے بالکل مرعوب نہیں ہو گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اگلی پوسٹ

پاکستانی سپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ایک ٹیسٹ میچ میں دو سپنرز کی 20 وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستانی سپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ایک ٹیسٹ میچ میں دو سپنرز کی 20 وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستانی سپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ایک ٹیسٹ میچ میں دو سپنرز کی 20 وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper