بیجنگ(نیوز ڈیسک ) چینی اسمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپی ’آنر‘ نے بھی دیگر کمپنیوں کو ٹکر دیتے ہوئے 200 میگا پکسل فون متعارف کرادیے۔ساتھ ہی ’آنر‘ وہ پہلی کمپنی بھی بن گئی، جس نے بیک وقت دو موبائلز کے مین کیمروں کو 200 میگا پکسل میں پیش کردیا۔کمپنی نے اپنے اب تک کے بہترین کیمرا کے حامل ’آنر 90‘ اور ’آنر 90 پرو‘ کو پیش کردیا، جنہیں ایپل اور سام سنگ کے فونز سے زیادہ بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم ساتھ ہی چینی موبائل کمپنی کے دونوں فونز کو قیمتوں کے حوالے سے مہنگا قرار دیا جا رہا ہے لیکن امکان ہے کہ کمپنی بعض ممالک میں انہیں پیش کرتے وقت قیمتوں میں نمایاں کمی کرے گی۔