• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

نیول چیف کا اہم میری ٹائم مشق سی اسپارک 2022 کے دوران بحری تنصیبات کا دورہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
March 2, 2022
in پاکستان
0
نیول چیف کا اہم میری ٹائم مشق سی اسپارک 2022 کے دوران بحری تنصیبات کا دورہ
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( بیورورپورٹ ) چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سمندر اور ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کے یونٹس اور کریکس ایریاز میں واقع اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد اہم میری ٹائم مشق سی اسپارک 2022 میں شامل جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

اورماڑہ میں واقع جناح نیول بیس پہنچنے پر آپریشنل صورتحال اور مشق کے علاقے میں تعینات پاک بحریہ کے اثاثوں سے متعلق ایک جامع بریفنگ پیش کی گئی۔ بعد ازاں نیول چیف نے سمندر میں پاک بحریہ کے جہازوں طارق اور طغرل کا دورہ کیا اور مشق کے مختلف مراحل اور سرگرمیوں میں شامل افسران اور جوانوں سے گفت وشنید کی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے بحری دفاع میں لگن اور جذبے کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بعد ازاں نیول چیف نے کوسٹل ایریا میں ساحلی سیکیورٹی اور دفاع کے لئے قائم سکیورٹی اسٹیشن کا دورہ کیا۔ کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کے دورے کے دوران نیول چیف کو موجودہ خطرات اور کریکس ایریا کے دفاع کے لیے جنگی تیاریوں اور حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے ہیڈکوارٹر کریکس بریگیڈ کا بھی دورہ کیا اور پاک میرینز کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ملک کے دفاع میں ان کے عزم اور ہمت کو سراہا۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کے یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کے ساتھ ساتھ افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ امیرالبحر نے موجودہ چیلنجنگ ماحول میں مادر وطن کے ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے میں جوانوں کی لگن اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔ نیول چیف نے ملک کی بحری سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

کراچی میں 150 ارب کی لاگت سے واٹر اور سیوریج کے منصوبے 2023 تک مکمل کئے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ

اگلی پوسٹ

حکومت کا بڑا منصوبہ: ہیلپ لائن 911 تیار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
حکومت کا بڑا منصوبہ: ہیلپ لائن 911 تیار

حکومت کا بڑا منصوبہ: ہیلپ لائن 911 تیار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper