شورکوٹ کینٹ( قمر گیلانی سے)دربار حضرت سلطان باہو کی روحانی شخصیت سابقہ وفاقی وزیر امور خارجہ اور صاحبزادہ گروپ کے سربراہ صاحبزادہ نذیر سلطان کی نمازِ جنازہ آج دربار حضرت سلطان باہو میں ادا کردی گئی جب ان کا جنازہ اٹھا تو ہر آنکھ اشک بارتھی اور انکے آخری دیدار کے لئے لوگ لائنوں کی شکل میں موجود تھے مرحوم صاحبزادہ نذیر سلطان رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان ایم این اے کے والد تھے اور سابقہ وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان حبیب سلطان سابقہ چیئرمین یونین کونسل سلطان باہو ایڈیشنل آئی جی شہزاد سلطان صاحبزادہ شہر یار سلطان ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے چچا اور صاحبزادہ حمید سلطان سابقہ ضلع ناظم جھنگ کے بھائی تھے جنہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں دربار حضرت سلطان باہو کے صحن میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازِ جنازہ میں پاکستان بھر سے مریدین کے علاوہ سیاسی و سماجی مذہبی اور ہر مکتب فکر کے لوگوں عزیز واقارب کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب راجہ قمر سلطان صاحب چوہدری وقار منصور بریار سینئر سول جج چوہدری شاہد نیاز کمشنر فیصل آباد سرفراز فلکی آر پی او فیصل آباد ڈی سی جھنگ ارشد بھٹی ڈی پی او راشد ہدایت پیر بابر سلطان پی ٹی آئی کے رہنما سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود چوہدری ذکا اشرف چیئرمین پی سی؛طاہر وٹو سابق ڈی سی جھنگ ؛ شاہدعباس جوئیہ ایڈیشنل سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب ؛ ظہور حسین قریشی ایم این اے ؛ عمر اسلم اعوان ایم این اے ؛چوہدری ظہیر الدین ایم پی اے ؛ شہباب الدین سہیڑ صوبائئ وزیر لائیو سٹاک پنجاب ؛میاں آصف کاٹھیہ ایم پی اے مخدوم غضنفر قریشی ایم پی اے میاں اعظم چیلہ ایم پی اے میاں حاکم کاٹھیہ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نواب بابر علی خان سیال سابق چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب فیصل حیات جبوآنہ سابق ایم پی اے ڈاکٹر زین گجر ثمین گل گجر ایڈوکیٹ چوہدری اشفاق سابق ایم این اے آف ٹوبہ ٹیک سنگھ ریاض فتیانہ ایم این اے میاں قمر حیات کاٹھیہ سابق ایم پی اے ؛ لیاقت خان ایڈوکیٹ ؛ نے شرکت کی اور مرحوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور صاحبزادہ امیر سلطان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہا ہے مرحوم صاحبزادہ نذیر سلطان گروپ کے قائد تھے مزید کہا کہ مرحوم کا خلاء پر ہونا ناممکن ہے اور ضلع جھنگ کی سیاست میں صاحبزادہ گروپ چھائے رہے جسکی وجہ صرف اور صرف عوامی رابطہ ہے ضلع جھنگ کی عوام مرحوم صاحبزادہ نذیر سلطان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی دریں اثنا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ راشد ہدایت کی طرف سے دربار سلطان باہو پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے