• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ مجرمانہ رہا۔ قومی خزانہ لوٹنے کا ایک تسلسل رہا ہے، سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کے ہاتھ لوٹ مار سے رنگے ہوئے ہیں۔سراج الحق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 16, 2022
in پاکستان
0
توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ مجرمانہ رہا۔  قومی خزانہ لوٹنے کا ایک تسلسل رہا ہے، سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کے ہاتھ لوٹ مار سے رنگے ہوئے ہیں۔سراج الحق
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( بیورو رپورٹ )
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ مجرمانہ رہا۔ اقتدار کے ایوانوں سے ایسی ایسی کہانیاں منظرعام پر آرہی ہیں کہ ملک پوری دنیا میں تماشا بن گیا۔ قومی خزانہ لوٹنے کا ایک تسلسل رہا ہے، سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کے ہاتھ لوٹ مار سے رنگے ہوئے ہیں۔ حکمران اشرافیہ کے نام پانامہ لیکس اور پنڈوراپیپرز کی زینت بنے، یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اربوں کے قرضے لیے اور معاف کروائے۔ توشہ خانہ ریاست کی امانت ہے، کوئی حکمران وہاں سے کچھ لینا چاہے تو مارکیٹ ریٹ کے مطابق پوری قیمت ادا کرے، توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ پبلک کیا جائے، قوم کو جاننے کا حق ہے کہ کس نے کس قیمت پر کیا لیا؟ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست جنرل کی تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔ جماعت اسلامی کی تجویز ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے لیے چیف جسٹس کی تعیناتی کی طرز پر پارلیمنٹ کے ذریعے قانون تشکیل دے دیا جائے تاکہ یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔ مہذب دور میں کسی بھی ادارے میں اہم شخص کی تعیناتی ایک فرد نہیں کرتا بلکہ اس کا طریقہ کار وضع ہے۔ وزیراعظم کے ذریعے آرمی چیف کی تعیناتی کے ماضی کے تجربات سے نقصان ہوا۔ انتخابی اصلاحات، سویلین بالادستی اور اسٹیبلشمنٹ کی سیاست سے غیرجانبداری پر نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے۔ حکمران جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہیں تو سنجیدگی دکھائیں اورتین نکاتی ایجنڈے پر مذاکرات کا آغاز کریں۔ الیکشن بحران سے نکلنے کا واحد راستہ، مگر اصلاحات کے بغیر انتخابات ہوئے تو بے چینی اور بحران میں اضافہ ہو گا، کوئی نتائج تسلیم نہیں کرے گا۔ الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی لحاظ سے خودمختار، سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے اثر سے آزاد کرنا ہو گا۔ نہیں لگتا کہ حکمران جماعتیں سٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتی ہیں، اداروں کو آزاد نہیں بلکہ اپنے تابع رکھنا ان کا مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ثمرباغ، دیر پائن میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر ضلع اعزاز الملک افکاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتیں ملک کے تمام مسائل کی ذمہ دار ہیں، یہ لوگ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر سیاست نہیں کر سکتے۔ حکمران جماعتیں ڈلیور کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئیں، ان کے لانگ مارچز کے مقاصد کا بھی سب کو پتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں افراتفری اور بے چینی ہے۔ معیشت تباہ، عوام حالات سے مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہیں۔ ملک اور خصوصاً خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ کراچی، اندرون سندھ اور بلوچستان بھی مسائل کے انبار بنے ہوئے ہیں۔ ملک میں آئین و قانون کی نہیں افراد اور خاندانوں کی حکمرانی قائم ہے۔ حکمران اشرافیہ نے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ نوجوانوں کے لیے تعلیم مہنگی کر دی گئی ہے، ڈھائی کروڑ بچے غربت کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں، خزانہ خالی، 85فیصد عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کی بہتری کا کوئی پلان مرتب نہیں کیا۔ سیلاب متاثرین بدترین حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ تین ماہ گزر گئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے متاثرین کی بحالی کے لیے کوئی پلان نہیں دیا۔ غیرملکی اور سرکاری امداد کا کچھ اتا پتا نہیں کہ کہاں خرچ ہو رہی ہے۔
امیر جماعت نے کہا کہ حکومت سود کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے اور پارلیمنٹ کے ذریعے اسلامی معیشت کے فروغ پر قانون سازی کی جائے۔ حکومت کا سود کے خلاف اپیلیں واپس لینا خوش آئند، لیکن سب کو معلوم ہے کہ اس وقت ملک کا کاروباری اور بنکنگ نظام آدھا تیتر آدھا بٹیر کی شکل میں چل رہا ہے۔ چاہتے ہیں کہ سود کے خلاف واضح روڈ میپ ہو جو بنک سودی معیشت ترک نہیں کرنا چاہتے، قوم ان کا بائیکاٹ کرے۔ 30نومبر کو کراچی میں علما کانفرنس کے دوران معیشت کو سود سے پاک کرنے کے لیے لائحہ عمل دیں گے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے مسائل پر جماعت اسلامی 22نومبر کو بٹ خیلہ میں گرینڈ جرگہ منعقد کر رہی ہے۔ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے عوام کے حقوق کے لیے بھرپور اور توانا آواز بلند کرتے رہیں گے۔ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے عوام کی مدد کی طلب گارہے۔
امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پیش نظر ملک کو جاگیرداروں، وڈیروں اور مافیاز کے چنگل سے آزاد کرانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کا واحد راستہ پُرامن جمہوری جدوجہد ہے۔ امید ہے کہ قوم آزمائے ہوئے لوگوں سے مزید دھوکا نہیں کھائے گی۔ جماعت اسلامی فرد اورمعاشرے کی بہتری چاہتی ہے۔

پچھلی پوسٹ

آرمی چیف کی تعیناتی کا حق آئین کے مطابق وزیر اعظم کا ہے, فوج کی ذمہ داری سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ، جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی

اگلی پوسٹ

گورنر سندھ اورصدر ایف پی سی سی آئی کا معا شی چیلنجز پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
گورنر سندھ اورصدر ایف پی سی سی آئی کا معا شی چیلنجز پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ اورصدر ایف پی سی سی آئی کا معا شی چیلنجز پر تبادلہ خیال

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper