• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کمیٹی شواہد سامنے رکھتے ہوئے عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کیلئے کابینہ کو منظوری کی سفارش کرے، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 2, 2022
in پاکستان
0
کمیٹی شواہد سامنے رکھتے ہوئے عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کیلئے کابینہ کو منظوری کی سفارش کرے، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(اے پی پی):وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 25 مئی کو دارالحکومت اسلام آباد کو یرغمال بنانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی، عمران نیازی کا لانگ مارچ درحقیقت وفاق کے خلاف بغاوت کا عمل تھا لہذٰاکمیٹی شواہد سامنے رکھتے ہوئے عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کیلئے کابینہ کو منظوری کی سفارش کرے ۔
جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود ، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ، ، وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ،سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور آئی جی اسلام آباد پولیس ناصر اکبر سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیر داخلہ نے کمیٹی کو پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ اور وفاق پر حملے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نیازی اوروزرا ءاعلیٰ کے پی و گلگت بلتستان کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 124 اے کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پرمشاورت کی۔کمیٹی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کےشرکاء بالخصوص چیئرمین عمران خان نیازی اور وزراء اعلیٰ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے وفاق پر مسلح حملے سے متعلق شواہد کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے بھی کمیٹی اراکین کو امن و امان اور لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ کو حتمی سفارشات پیش کرنے کیلئے کمیٹی نے مزید مشاورت کیلئے اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کردیا۔کمیٹی کا اگلا اجلاس 6جون کو طلب کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ حقیقی آزادی مارچ کی بجائے ایک فتنہ، فساد مارچ تھا، یہ وفاق پر مسلح حملہ اور بغاوت تھا۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ 25 مئی کو دارالحکومت اسلام آباد کو یرغمال بنانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی، عمران خان نیازی نے کنٹینر سے تقریروں کے ذریعے اشتعال انگیزی اور وفاق کے خلاف نفرت پر کارکنان کو اکسایا ، پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء مسلح تھے، ان کے ساتھ اسلحہ بردار فورس تھی جس کا مقصد وفاق پر چڑھائی کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 2500 شرپسند افراد کو منصوبہ بندی کے تحت 25 مئی سے پہلے ہی اسلام آباد پہنچانے دیا گیا تھا ،ان شرپسند عناصر نے عمران خان کی آمد سے قبل ہی ڈی چوک پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ،مسلح جتھے نے پولیس رینجرز اورایف سی اہلکاروں پر پرتشدد حملے کئے، درخت جلائے اور میٹرو سٹیشن کو آگ لگائی۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے سپریم کورٹ کے 25 مئی کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی کی ،عمران نیازی نے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد اپنے کارکنان کو کنٹینر سے ڈی چوک پہنچنے کی ہدایات دیں،پولیس کو شرپسند عناصر کو ڈی چوک سے دور رکھنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال بھی کرنا پڑا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان ڈی چوک کے اندر داخل ہو جاتے تو ریاست کی رٹ قائم نہ رہتی ،عمران نیازی کا 25 مئی کا لانگ مارچ درحقیقت وفاق کے خلاف بغاوت کا عمل تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میری اس کمیٹی سے استدعا ہو گی کہ ان شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے عمران خان کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 124 اے کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کو منظوری کی سفارش کرے۔

پچھلی پوسٹ

معروف مزاحیہ اداکاررفیع خاور ننھا کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

اگلی پوسٹ

اقوام متحدہ نےترکی کا نام ’’ترکیہ‘‘میں تبدیل کرنےکی درخواست کرلی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اقوام متحدہ نےترکی کا نام ’’ترکیہ‘‘میں تبدیل کرنےکی درخواست کرلی

اقوام متحدہ نےترکی کا نام ’’ترکیہ‘‘میں تبدیل کرنےکی درخواست کرلی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper