اسلام اباد(بیورورپورٹ ) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں نرسنگ کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، نرسنگ کے شعبہ کو مضبوط کیے بغیر صحت کا شعبہ حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کر سکتا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے آل پاکستان پرائیوٹ نرسنگ انسٹیٹوٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان پرائیوٹ نرسنگ انسٹیٹوٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے عبدالقادر پٹیل کو وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفد نے وزیر صحت سے نرسنگ کو درپیش چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ ایک مقدس پیشہ ہے ۔ صحت کے شعبے میں نرسنگ کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔
نرسنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نرسز کی کمی ہے۔ نرسز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک موثر حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
نرسنگ کے شعبہ کو مضبوط کیے بغیر صحت کا شعبہ حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کر سکتا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہسپتالوں میں نرسز پر کام کا بہت بوجھ ہوتا ہے ۔ صحت کے شعبے میں نرسز کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ نرسز کو درپیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے