• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے چیئرمین نادرا کی ملاقات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 1, 2022
in پاکستان
0
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے چیئرمین نادرا کی ملاقات
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ہدایت کی ہے کہ چمن کی طرح طورخم بارڈر پر بھی انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم فوری نصب کیا جائے اور سفری دستاویز کی تصدیق فوری اور آسان بنائی جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی مزید آسانیاں پیدا کی جائیں ۔
و ہ چیئرمین نادرا طارق ملک سے گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ نادرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیئرمین نادرا نے وزیر مملکت کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف ڈیجیٹل آن لائن سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے چمن بارڈر پر تعینات انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں وزیر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نادرا نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول پاکستان آرمی کے تعاون سے یہ سسٹم تیار کیا ہے، چمن بارڈر پر یہ سسٹم ٹرمینلز پر نصب کیا گیا ہے جو 20ہزار سے زائد تاجر، مریض، زائرین اور بارڈر کے اطراف میں بسنے والے دونوں ملکوں کے شہریوں کی نقل و حرکت میں بغیر رکاوٹ کے آسانی پیدا کرتا ہے۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھرنےچمن بارڈر پر نصب نادرا کے تیار کردہ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے آپریشنز کو سراہا۔
انہوں کہا کہ نادرا کا یہ اقدام قابل تحسین ہے اس سے دونوں پڑوسی ممالک کے شہریوں کی سرحد پار نقل و حرکت میں مزید آسانی پیدا ہو گی۔ وزیر مملکت نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ چمن بارڈر کی طرح طورخم بارڈر پر بھی تعینات انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم فوری نصب کیا جائے تاکہ وہاں پر بھی دونوں ممالک کے شہریوں کو ان کی نقل و حرکت اور سفری دستاویز کی فوری تصدیق میں آسانی پیدا کی جا سکے ۔
طارق ملک نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے پاورڈجیٹل آف اٹارنی آن لائن سروس کے بارے میں بھی وزیر مملکت کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا نے نیا جدید آن لائن نظام تیار کیا ہے جس کی بدولت اب سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی آن لائن گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے، یہ نظام آزمائشی مرحلے میں امریکہ اور برطانیہ میں موجود 10 پاکستانی مشنز میں شروع کیا گیا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاور آف اٹارنی کے حصول کے لئے سمندر پار پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کےوژن کے مطابق دنیا کے تمام ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں کیونکہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں جو ملکی معیشت میں بے مثال کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیر مملکت نے نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانیوالی ڈیجیٹل سہولیات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکی کی ممتاز کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقاتیں

اگلی پوسٹ

این اے 240. لانڈھی کورنگی کی عوام مسائل کے حل کیلئے ق لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں طارق حسن

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
این اے 240. لانڈھی کورنگی کی عوام مسائل کے حل کیلئے ق لیگ کے امیدوار  کو ووٹ دیں طارق حسن

این اے 240. لانڈھی کورنگی کی عوام مسائل کے حل کیلئے ق لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں طارق حسن

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper