• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کی دو ٹیمیں ہواوے بین الاقوامی آئی سی ٹی عالمی مقابوں میں شرکت کریں گی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 31, 2022
in پاکستان
0
پاکستان کی دو ٹیمیں ہواوے بین الاقوامی آئی سی ٹی عالمی مقابوں میں شرکت کریں گی
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔ (کامرس رپورٹر):پاکستان کی دو ٹیمیں ہواوے کے بین الاقوامی آئی سی ٹی مقابلوں 22-2021 ء میں مشرق وسطی کی نمائندگی کریں گی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقد ہونے والے پانچویں ہواوے آئی سی ٹی مقابلوں کے مشرق وسطی ریجن میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ماہ جون میں چین کے شہر شین ژن میں ہونے والے عالمی فائنل مقابلوں میں مشرق وطی کی نمائندگی کرنے والی آٹھ ٹیموں میں شامل ہو گئی ہیں۔ عالمی فائنل مقابلے پوری دنیا میں براہ راست نشر کئے جائیں گے۔

ہواوے آئی سی ٹی مقابلے 22-2021 کا آغاز جون 2021 ء میں ہوا تھا جبکہ یہ مقابلے مختلف مراحل پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان مراحل میں قومی سطح پر مقابلوں کے بعد قومی فائنل میں فتح حاصل کرنے والی ٹیمیں ریجنل مقابلوں میں شرکت کرتی ہیں جبکہ ریجنل مقابوں کے فاتحین عالمی مقابلوں میں اپنے متعلقہ ریجن کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس سال ان مقابوں میں جدید ٹیکنالوجیز بشمول آرٹیفشل انٹیلی جنس، کلائوڈ کمپیو ٹنگ اور بگ ڈیٹا جیسے اہم موضوعات کو شامل کیا گیا تھا۔

رواں سال 85 ممالک کی دو ہزار یونیورسٹیز کے تقریباً 125,000 طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ مشرق وسطیٰ کے ریجنل مقابلوں میں پہلی پوزیشن پر آنے والی پاکستانی ٹیم میں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو سے بھاگ چند میگوار اور ستیش کمار، فہیم یار کھوہور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سیدہ اقرا فاطمہ شامل ہیں۔

دوسرے نمبر پر آنے والی پاکستانی ٹیم میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے حافظ محمد رضوان، ورچوئل یونیورسٹی اسلام آباد کے عدنان علی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے مختار میمن اور الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز یو ای ٹی لاہور کے محمد سلمان شامل ہیں۔ عالمی آئی سی ٹی مقابلوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہواوے پاکستان کے سربراہ مارک مینگ کاکہنا تھا کہ آئی سی ٹی مقابلوں کابنیادی مقصد نوجوان نسل کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ہواوے ایسی کمیونٹیز کو جہاں کمپنی کام کر رہی ہے کی بہتری اور جدت سے ہم آہنگی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ ہواوے کے سربراہ کا کہناتھا کہ اردن اور پاکستان کی ٹیموں نے پچھلے سال عالمی مقابلے کے فائنل میں جگہ بنائی تھی اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان سے ہماری ٹیمیں اس سال بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ہواوے کے انڈر گریجویٹ طالب علموں کے لئے منعقد ہونے والے انوویشن مقابلے مسلسل دوسرے سال آئی سی ٹی مقابلوں کے ساتھ ساتھ ہو رہے ہیں۔

انوویشن مقابلوں کے ذریعے انڈر گریجویٹس اور انکے اساتذہ کو کار آمد ایپس بنانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز بشمول آرٹیفشل انٹیلی جنس، کلائوڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا جیسی سہولیات تک رسائی کو آسان بنایا جاتا ہے۔ کنکشن، گلوری، فیوچر” کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقد ہونے والے کے ساتھ آئی سی ٹی مقابلے سیکھنے کے عمل او اور ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ مقابلے نئے آنے والے طلباء کے لئے ایک بین الاقوامی سٹیج فراہم کرتے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

قانونی پلیٹ فارم ہی وہ اکلوتا راستہ ہے جس سے ہم کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں ،وفاقی وزیر قانون

اگلی پوسٹ

مغربی پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں کھاد، غذائی اجناس برآمد کرنے کو تیار ہیں، روسی صدر پوٹن

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مغربی پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں کھاد، غذائی اجناس برآمد کرنے کو تیار ہیں، روسی صدر پوٹن

مغربی پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں کھاد، غذائی اجناس برآمد کرنے کو تیار ہیں، روسی صدر پوٹن

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper