کراچی ( بیورورپورٹ ) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنے بیان میں پارٹی قیادت مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے 32 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں بہترکارکردگی دکھائی ہے جوکہ پیپلزپارٹی کی عوام بالخصوص متوسط طبقے کے حوالے سے پالیسیز کا نتیجہ ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر بغیر کسی تفریق کے عوام کی خدمت کرتی ہے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو بلوچستان کے عوام کی جانب سے پزیرائی پر مبارکباد دیتے ہوئے بلوچستان کے پیپلزپارٹی کی قیادت و کارکنان کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ابھی ہمیں اور محنت کرنی ہے۔