اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔
- وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا