اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر )وزارت قومی صحت ، این آئی ایچ اور ای پی آئی کے اشتراک سے کوڈ۔19 کے مکمل خاتمہ کے لئے ویکسی نیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔
پیر کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کی ابھی تک ویکسی نیشن نہیں ہوئی ، وہ اس مہم کے دوران اپنی ویکسی نیشن مکمل کرا لیں۔
جن لوگوں نے ویکسی نیشن کی دوسری یا بوسٹر شارٹ ابھی تک لگوائی وہ بھی اپنی ویکسی نیشن مکمل کروا کر اس موذی مرض سے بچ سکتے ہیں