• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان امن دستوں کے اہم کردار کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے، ترجمان دفترخارجہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 29, 2022
in پاکستان
0
پاکستان امن دستوں کے اہم کردار کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے، ترجمان دفترخارجہ
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (اے پی پی/ نیٹ نیوز):پاکستان نے کہاہے کہ امن دستوں میں سب سے زیادہ فوجی تعاون کرنے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست کے ممالک میں شامل ہیں ، پاکستان دنیا میں تنازعات اوربحرانوں سے متاثرہ علاقوں میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں امن دستوں کے اہم کردار کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔

اتوارکویہاں جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ مل کراقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منارہاہے ۔پاکستان امن دستوں میں سب سے زیادہ فوجی تعاون کرنے والے ممالک میں شامل ہیں ، پاکستان دنیا میں تنازعات اوربحرانوں سے متاثرہ علاقوں میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں امن دستوں کے اہم کردار کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کی خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتاہے اور امن، استحکام اور تعاون کے مشترکہ نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔پاکستان کو اقوام متحدہ کے امن مشن میں چھ دہائیوں پر محیط اپنی دیرینہ اور مسلسل شراکت پر فخر ہے۔

ترجمان نے کہاکہ1960 کے بعد سے پاکستان کے دولاکھ سے زیادہ مرد و خواتین نے دنیا کے تقریبا تمام براعظموں میں اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں عزت، جرات اور بہادری کے ساتھ خدمات انجام دیں، پاکستانی امن فوجیوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور لگن سے ہر اس مشن میں ، جہاں انہوں نے حصہ لیا ہے، خود کو ممتازثابت کیاہے ۔ پاکستان کے 169 امن فوجیوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے مقصد کے لیے فرائض سرانجام دینے کے دوران اپنی جانوں اورخون کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستانی خواتین اقوام متحدہ کے امن دستوں میں تنازعات اور تنازعات کے بعد کے حالات میں مدد فراہم کرکے دنیا بھر کی خواتین کو متاثر کر رہی ہیں ۔ ہماری خواتین افسران کی ایک ٹیم اس وقت جمہوریہ کانگومیں اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان سے پہلی خواتین گروپ کے طور پر خدمات سرانجام انجام دے رہی ہے ، جو خطے میں کئی طرح کی خدمات فراہم کررہی ہے جن میں ماہرین نفسیات، سٹریس کونسلرز، پیشہ وارانہ تربیت دینے والی آفسران، جینڈرایڈوائیزرز، ڈاکٹرز ، نرسز، آپریشن آفیسرز، انفارمیشن آفیسرز، اورلاجسٹک آفسران شامل ہیں،

ان تعیناتیوں سے پائیدارامن اورترقی میں خواتین کے کلیدی کردارکے حوالہ سے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہورہی ہے۔ ۔ ترجمان نے کہاکہ پیس کیپنگ اورقیام امن میں تسلسل کے ساتھ شرکت وحمایت سے پائیدارامن کیلئے پاکستان کی گہری وابستگی ظاہرہوتی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے سب سے قدیم پیس کیپنگ مشن یونانئٹڈنیشنزملٹری آبزرورگروپ برائے بھارت وپاکستان( یواین ایم اوجی آئی پی) کی میزبانی اورسب سے زیادہ فوجی فراہم کرنے والاملک ہے جس نے قیام امن کو ایک منفرد پیش منظر فراہم کیاہے۔ ترجمان نے کہاکہ امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پرپاکستان اپنے اس عزم کااعادہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا سب سے موثرذریعہ ہے

پچھلی پوسٹ

پاکستان کے15کیوئسٹ پروفیشنل سرکٹ میں کھیلنے کے لیے بنکاک پہنچ گئے

اگلی پوسٹ

چینی بریڈنگ ٹیکنالوجی سے پاکستانی کسانوں کو زیادہ پیداوار والے چاول کی کاشت میں مدد مل رہی ہے، تاجر رہنما شہزاد علی ملک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چینی بریڈنگ ٹیکنالوجی سے پاکستانی کسانوں کو زیادہ پیداوار والے چاول کی کاشت میں مدد مل رہی ہے، تاجر رہنما شہزاد علی ملک

چینی بریڈنگ ٹیکنالوجی سے پاکستانی کسانوں کو زیادہ پیداوار والے چاول کی کاشت میں مدد مل رہی ہے، تاجر رہنما شہزاد علی ملک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper