• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ، کورنگی کاز وے بند 5واں اسپیل آج تک بادل برساتا رہے گا، اولڈ سٹی ایریا کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی اور کیچڑ تاحال موجود ، سول اسپتال برنس وارڈ اور ایم اے جناح روڈ پر بارش کا پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
August 18, 2022
in پاکستان
0
کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ، کورنگی کاز وے بند 5واں اسپیل آج تک بادل برساتا رہے گا، اولڈ سٹی ایریا کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی اور کیچڑ تاحال موجود ، سول اسپتال برنس وارڈ اور ایم اے جناح روڈ پر بارش کا پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی ) شہرقائدکے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کورنگی کاز وے پر ٹریفک کی روانی پانچویں روز بھی تعطل کا شکار رہی۔کراچی میں بدھ کو صبح سے ہی مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق 5واں اسپیل آج(جمعرات) تک بادل برساتا رہے گا۔ مون سون کے پانچویں اسپیل کی انٹری اور بارش سے جہاں ہر جانب موسم سہانا ہوا ہے وہیں سڑکوں پر پانی بھی کھڑا ہوگیا، جس سے پیدل یا موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔اولڈ سٹی ایریا کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی اور کیچڑ تاحال موجود ہے۔


سول اسپتال برنس وارڈ کے قریب سے بارش کا پانی مکمل صاف نہ کیا جاسکا۔ سول اسپتال آنے والے راستوں پر بھی پانی موجود ہے۔ ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی آفس کے سامنے اور لائٹ ہاﺅس کے قریب بھی پانی ہی پانی ہے۔ پی ای سی ایچ ایس ، بہادرآباد کے علاقوں میں بھی بارش اور کیچڑ نے پیدل چلنے والوں کیلئے راستے کھٹن بنا دیئے۔شدید بارش کے بعد شارع فیصل، صدر، کلفٹن، یونیورسٹی روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، صفورہ چوک اور شہر کی دیگر سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔شہر میں جہاں بارش نے کئی مسائل کو جنم دیا وہیں حالیہ موسم میں جاری مون سون اسپیل نے کراچی کے سبزے کو نکھار دیا، جس سے پیڑ پودے کھل اٹھے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 5 واں اسپیل 18 اگست تک بادل برساتا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وسطی بھارت میں مون سون کا ایک تازہ مگر کم دباﺅ کے حامل مرحلے سے مشرقی سندھ متاثر ہونے کا امکان ہے،


جو راجستھان تک پھیلا ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس مرحلے سے سندھ میں شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، دادو، جامشورو، قمبر شہدادکوٹ، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، سجاول، سانگھڑ کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں وقفے وقفے سے تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارش کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں جاری بارش کے سلسلے میں 18 اگست سے 20 اگست تک شدت اختیار کرنے کا امکان ہے، جس سے سندھ کے شہروں بشمول دادو، جامشورو، قمبر شہداد کوٹ اور زیریں علاقوں میں 19 اگست سے سیلاب کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش سے کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، دادو، جامشورو، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور سکھر اضلاع کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سیلاب کا خدشہ ہے۔


حالیہ اسپیل میں محکمہ موسمیات نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ سمندر کے حالات بدستور غیر موافق رہنے کا امکان ہے اور ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔دریں اثنا کے الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا عملہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور اس پر متحرک ہے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں شہری 118 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Previous Post

قرض ادائیگی کے لئے آئی ایم ایف کو اظہار آمادگی کا خط بھیج دیا، آرڈیننس کے ذریعے نئے ٹیکس لگانے سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ، مفتاح اسماعیل

Next Post

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اظہار آمادگی کے خط پر اتفاق

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اظہار آمادگی کے خط پر اتفاق

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اظہار آمادگی کے خط پر اتفاق

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper