• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، تقریب میں صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 5, 2026
in پاکستان, چین
0
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، تقریب میں صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ۔(نمائندہ خصوصی):چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے میں بدھ کو یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا جس کا مقصد کشمیری عوام کی اپنے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کے لئے جاری منصفانہ جدوجہد کی پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یومِ استحصالِ کشمیر ہر سال 5 اگست کو بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف منایا جاتا ہے جن کے ذریعے بھارت نے غیر قانونی طور پر زیرِ تسلط جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر سفارتخانے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستانی قیادت نے اپنے پیغامات میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری سنگین اور منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جن کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جانا ہے۔ سنگہوا یونیورسٹی کے نیشنل سٹریٹجی انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ تحقیق کے ڈائریکٹر چیان فینگ اور چارہر انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو چینگ شیزونگ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ جموں و کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور اعزاز خان نے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کی توجہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک، ان کی منظم پسماندگی بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو نشانہ بنانے کی جانب بھی مبذول کرائی۔تقریب کے دوران ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں بالخصوص 5اگست 2019 کے بعد بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں جامعات، تھنک ٹینکس اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ چین میں مقیم پاکستانی برادری کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا اردن کا دورہ، یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت، فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

اگلی پوسٹ

پی ٹی اے کا ٹک ٹاک کے تعاون سے کمیونٹی گائیڈ لائنز ورکشاپ کا انعقاد،مقررین کا ذمہ دارڈیجیٹل ماحول یقینی بنانے کیلئے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پی ٹی اے کا ٹک ٹاک کے تعاون سے کمیونٹی گائیڈ لائنز ورکشاپ کا انعقاد،مقررین کا ذمہ دارڈیجیٹل ماحول یقینی بنانے کیلئے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور

پی ٹی اے کا ٹک ٹاک کے تعاون سے کمیونٹی گائیڈ لائنز ورکشاپ کا انعقاد،مقررین کا ذمہ دارڈیجیٹل ماحول یقینی بنانے کیلئے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper