• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین انرجی منتقلی کے فروغ کے لئے سٹریٹجک سیکٹر کوآپریشن پروگرام کا آغاز، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 5, 2026
in پاکستان
0
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین انرجی منتقلی کے فروغ کے لئے سٹریٹجک سیکٹر کوآپریشن پروگرام کا آغاز، مفاہمتی یادداشت پر دستخط
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):پاکستان اور ڈنمارک نے سٹریٹجک سیکٹر کوآپریشن (ایس ایس سی) پروگرام کے آغاز کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے جس کے ساتھ ہی سٹریٹجک سیکٹر کوآپریشن پروگرام کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخرِ عالم عرفان جبکہ ڈنمارک کی جانب سے پاکستان میں تعینات ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیرِ توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے بھی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔ توانائی کے شعبے میں جی ٹو جی کی بنیاد پر قائم یہ شراکت داری دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس کے تحت ڈنمارک کے ماہرین پاکستانی وفاقی توانائی اداروں کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے تاکہ پاکستان میں گرین انرجی کی جانب منتقلی کے عمل کو تیز کیا جا سکے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی قومی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ ایس ایس سی پر عملدرآمد ڈنمارک کی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، توانائی و یوٹیلیٹیز کے تحت کام کرنے والی ڈینش انرجی ایجنسی، اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے اور پاکستان کی وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت تکنیکی معاونت، ادارہ جاتی استعدادِ کار میں اضافہ، معلومات اور تجربات کے تبادلے اور آگاہی کے فروغ کے ذریعے پاکستان کے توانائی شعبے میں کم کاربن ترقی کی راہ ہموار کی جائے گی جبکہ قومی سطح پر متعین موسمیاتی اہداف (این ڈی سی) کے مؤثر، کم لاگت نفاذ اور ان کے مزید فروغ میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس معاہدے کے تحت ڈنمارک کے ماہرین تین بنیادی شعبوں میں خصوصی تکنیکی معاونت اور استعدادِ کار بڑھانے کے لئے تعاون فراہم کریں گے جن میں طویل المدتی توانائی منصوبہ بندی، قابلِ تجدید توانائی کا قومی گرڈ میں مؤثر انضمام اور صنعتی شعبے میں توانائی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا شامل ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان کے توانائی شعبے کے اہم اداروں، بشمول انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر ، نیشنل گرڈ کمپنی، نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ، پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی اور پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کی تکنیکی صلاحیتوں، ادارہ جاتی استعداد اور پیشہ وارانہ مہارت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔یہ سٹریٹجک تعاون ڈینش انرجی ٹرانزیشن انیشی ایٹو کی کامیابیوں کا تسلسل ہے جس کے تحت 2021 سے 2025 تک پاکستان کے توانائی شعبے کے اداروں کو تکنیکی معاونت اور استعدادِ کار بڑھانے میں معاونت فراہم کی گئی۔ اس پروگرام کے دوران پاکستان کے توانائی شعبے سے وابستہ ماہرین نے ڈنمارک کے دو مطالعاتی دوروں میں شرکت کی جبکہ کراچی اور لاہور میں سالانہ دو گرین ٹیک تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیاجن کے ذریعے علم و تجربات کے تبادلے، توانائی کے شعبے کے لئے طویل المدتی وژن کے فروغ اور پائیدار و ماحول دوست ٹیکنالوجیز کے تیز تر انضمام کو فروغ دیا گیا۔ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان یہ شراکت داری توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات، جدید تکنیکی مہارت کے فروغ، ادارہ جاتی استعداد میں اضافے اور صاف، محفوظ اور کم لاگت توانائی کے نظام کی تشکیل کی جانب دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی نظامت تعلیمات کے زیرِ اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ تقریب

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کا مشترکہ ’’ٹرانس شپمنٹ ترغیبی پیکیج‘‘ کا اعلان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کا مشترکہ ’’ٹرانس شپمنٹ ترغیبی پیکیج‘‘ کا اعلان

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کا مشترکہ ’’ٹرانس شپمنٹ ترغیبی پیکیج‘‘ کا اعلان

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper