• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی سندر گرین خصوصی اقتصادی زون کے وفد سے ملاقات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 4, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی سندر گرین خصوصی اقتصادی زون کے وفد سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے رکنِ قومی اسمبلی رانا محمد حیات اور سندر گرین خصوصی اقتصادی زون کی انتظامی ٹیم سے ملاقات کی۔ وفد میں عظیم افتخار، چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد عابد، منیجنگ ڈائریکٹر اور رانا فیصل حیات ڈائریکٹر شامل تھے۔ یہ ملاقات بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم افتخار ، منیجنگ ڈائریکٹرمحمد عابد اور ڈائریکٹر رانا فیصل حیات شامل تھے۔ یہ ملاقات بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ جمیل قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری ذوالفقار علی اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی وزیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں صنعتی ترقی کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ وفد نے وفاقی وزیرِ کا خصوصی وقت دینے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اجلاس کے دوران سندر گرین خصوصی اقتصادی زون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اور سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اس جدید اور ماحول دوست صنعتی زون کی ترقی میں انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے دیگر خصوصی اقتصادی زونز کے لئے ایک مثالی نمونہ قرار دیا۔وفاقی وزیر نے صنعتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار برآمدات پر مبنی نمو پر ہے۔انہوں نے چین کی تیز رفتار معاشی ترقی کو ایک کامیاب مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھی اس ماڈل سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے چیلنج فیشن جیسے صنعتی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے قومی معیشت میں پیداواری شعبے اور برآمدات کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان سرمایہ کاری اور صنعت کاری کے فروغ کے لئے سازگار پالیسیوں اور مؤثر سہولت کاری کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس میں رعایت اور کاروبار میں آسانی جیسی پرکشش سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جو معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ہر سطح پر سرمایہ کاروں کی معاونت کے لئے پُرعزم ہے اور کاروباری اداروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے گا۔سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ جمیل قریشی نے بھی مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر نے وفد پر زور دیا کہ وہ سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ انہیں پالیسی سازی میں شامل کیا جا سکے۔دونوں جانب اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ برآمدات پر مبنی صنعتی ترقی پاکستان کی پائیدار معاشی خوشحالی کا مؤثر ذریعہ ہے۔ اجلاس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ خصوصی اقتصادی زونز کو معاشی ترقی کے محرک کے طور پر مزید فروغ دیا جائے گا اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی ملاقات

اگلی پوسٹ

اسلام آباد کے تاریخی شاہ اللہ دتہ غاروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے عالمی معیار کی بدھ مت ہیریٹیج سائٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کا شاہ اللہ دتہ غاروں کا دورہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اسلام آباد کے تاریخی شاہ اللہ دتہ غاروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے عالمی معیار کی بدھ مت ہیریٹیج سائٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کا شاہ اللہ دتہ غاروں کا دورہ

اسلام آباد کے تاریخی شاہ اللہ دتہ غاروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے عالمی معیار کی بدھ مت ہیریٹیج سائٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کا شاہ اللہ دتہ غاروں کا دورہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper