• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلام آباد کے تاریخی شاہ اللہ دتہ غاروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے عالمی معیار کی بدھ مت ہیریٹیج سائٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کا شاہ اللہ دتہ غاروں کا دورہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 4, 2026
in پاکستان
0
اسلام آباد کے تاریخی شاہ اللہ دتہ غاروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے عالمی معیار کی بدھ مت ہیریٹیج سائٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کا شاہ اللہ دتہ غاروں کا دورہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تاریخی شاہ اللہ دتہ غاروں کو جو گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثے کا ایک اہم تاریخی مرکز ہیں، جدید سہولیات سے آراستہ کر کے عالمی معیار کی بدھ مت ہیریٹیج سائٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔منگل کو وزارت قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ستمبر/اکتوبر میں منعقد ہونے والی گندھارا کانفرنس کے موقع پر اس تاریخی مقام کا باقاعدہ افتتاح کیا جا سکے۔ پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔وفاقی وزیر نے شاہ اللہ دتہ غاروں کا دورہ کر کے جاری تعمیراتی و بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم (DOAM) کے حکام نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غاروں کے سامنے پہاڑی پر بدھ مت دور کا ایک تاریخی سٹوپا موجود ہے جو اس مقام سے دور ہونے کی وجہ سے واضح نظر نہیں آتا۔اورنگزیب خان کھچی نے ہدایت کی کہ بدھ بھگشوؤںاور دیگر وزٹرز کی سہولت کے لیے اس تاریخی سٹوپا کو قریب سے دیکھنے کی غرض سے ایک جدید ٹیلی سکوپ نصب کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ غاروں کے اندر بدھ مت تہذیب اور ورثہ کو اجاگر کیا جائے تاکہ اس مقام کی تاریخی اور مذہبی اہمیت کو بہتر انداز میں دکھایا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان گندھارا تہذیب کے تحفظ، فروغ اور عالمی سطح پر تشہیر میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، اسی وژن کے تحت شاہ اللہ دتہ غاروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے ملکی و غیر ملکی زائرین کے لیے کینٹین، تحائف کی دکان (گفٹ شاپ) اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ رات کے اوقات میں غاروں کو خوبصورت آرائشی روشنیوں سے منور کیا جائے گا تاکہ یہ مقام مزید پرکشش بن سکے۔بعد ازاں وفاقی وزیر نے ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم میں اسی حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت اسد رحمان گیلانی، جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شاہ اللہ دتہ غاروں اور دیگر تاریخی مقامات کی ترقی و تحفظ کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران اسلام آباد کی تاریخی ارتقا ءپر مبنی ایک خصوصی نقشہ تیار کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ کہوٹہ کے قریب واقع تاریخی گکھڑ قلعے سے متعلق ڈائریکٹوریٹ کی گیلری میں ایک خصوصی ’’گکھڑ کارنر‘‘ قائم کیا جائے جہاں گکھڑ قبیلے سے متعلق تاریخی نوادرات اور معلوماتی مواد رکھا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اسی گیلری میں مہرگڑھ تہذیب سے متعلق نوادرات بھی نمائش کے لیے رکھے جائیں تاکہ پاکستان کے قدیم تاریخی ورثے کو موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بعض اراکین قومی اسمبلی نے گوادر کے ممتاز شاعر و ادیب سید ظہور شاہ ہاشمی کے سو سالہ تاریخی گھر اور تربت کے دیگر تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے تعاون کرنے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ اراکین اسمبلی کو باضابطہ تحریری سفارشات ارسال کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ان منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا سکے۔اس موقع پر سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کی گیلری کو جدید خطوط پر ازسرنو ترتیب دیا جائے گا جہاں یونیورسٹی طلبہ کے مطالعاتی دوروں سمیت عام شہریوں کی آمد کو بھی فروغ دیا جائے گا تاکہ پاکستان کے تاریخی ورثے سے عوامی آگاہی میں اضافہ ہو۔

پچھلی پوسٹ

سابق افغان نیشنل آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل سمیع سادات کا افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے تحت طالبان کے خلاف مسلح جدوجہد کا اعلان

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس بیورو کا دورہ، ملک بھر کے لیے یکساں اور آن لائن ’پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ‘کی اصولی منظوری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس بیورو کا دورہ، ملک بھر کے لیے یکساں اور آن لائن ’پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ‘کی اصولی منظوری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس بیورو کا دورہ، ملک بھر کے لیے یکساں اور آن لائن ’پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ‘کی اصولی منظوری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper