کراچی(نمائندہ خصوصی):پاکستان ریلویز پولیس نے اورنگی ٹائون میں آپریشن کرتے ہوئے تقریبا32 ٹن 31,800 کلو چوری شدہ ریلوے پٹریوں کے ٹکڑے ٹرالر سمیت قبضے میں لیتے ہوئے 2 بھائیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی کراچی ریلوے محمد امین کے مطابق گرفتار ملزمان میں حضرت اللہ ولد سید رسول، الہی بخش ولد حاجی خان،
اسرافیل ولد عمر دراز، راز محمد گل باز خان، محمد صدیق ولد ایوب اور محمد عمر ولد ایوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ریلوے نے مزید بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر ہارون آباد کے علاقے میں واقع گودام پر چھاپہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا ریلوے سامان مشینری کے نیچے چھپایا گیا تھا۔ریلوے میٹریل کی چوری میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

