• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

وزیر ریلوے کی ترک کنٹریکٹرز کے وفد سے ملاقات، پاک ریلوے کے جدید کاری پروگرام میں ان کی شمولیت کے امکانات بارے تبادلہ خیال کیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 1, 2026
in پاکستان
0
وزیر ریلوے کی ترک کنٹریکٹرز کے وفد سے ملاقات، پاک ریلوے کے جدید کاری پروگرام میں ان کی شمولیت کے امکانات بارے تبادلہ خیال کیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انقرہ / اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اپنے دو روزہ سرکاری دورۂ ترکیہ کے دوران انقرہ میں ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن (ٹی سی اے)کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان ریلوے کے جدید کاری پروگرام میں ترک کمپنیوں کی شمولیت کے امکانات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک ریلوے کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مختلف ماڈلز زیر غور آئے۔ فریقین نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ، بلڈ آپریٹ ٹرانسفر ، ای پی سی اور دیگر جدید ماڈلز کے ذریعے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے ترک کمپنیوں کو پاکستان ریلوے کے بڑے ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی۔مذاکرات کے دوران ایم ایل ون کے آئندہ مراحل میں ترک کمپنیوں کی تکنیکی مہارت سے استفادہ کرنے اور ایم ایل تھری کی جدید کاری میں ترک کنٹریکٹرز کے لیے تعاون و سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔علاوہ ازیں اسلام آباد-تہران-استنبول فریٹ کوریڈور کی بحالی کے لیے انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا جس سے خطے میں تجارت اور معاشی روابط کو نئی رفتار مل سکتی ہے۔ملاقات میں ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے کوریڈور میں بھی ترک کمپنیوں کی شمولیت کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ترک حکام کے ساتھ پاکستان ریلوے کے سٹیشنز، فریٹ ٹرمینلز اور لاجسٹکس پارکس میں ترک سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ ریلوے انفراسٹرکچر کے ساتھ کمرشل ڈویلپمنٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور ترک کمپنیوں کو پاکستان میں طویل المدتی شراکت داری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی گئی۔ملاقات کا ایک اور اہم محور پاکستان ریلوے میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مقامی سطح پر ریلوے آلات کی تیاری میں تعاون تھا۔مسافر کوچز، فریٹ ویگنز اور ریلوے آلات کی مقامی تیاری میں ترک ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے پر بات کی گئی۔ پاکستان ریلوے کی مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ صلاحیتوں کو ترک ٹیکنالوجی اور تجربے سے مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے زور دیا کہ ترک کنٹریکٹرز کی عالمی سطح پر بڑے انفراسٹرکچر منصوبے مکمل کرنے کی مہارت پاکستان ریلوے کے لیے ایک اہم موقع ہے اور پاکستان ریلوے کی جدید کاری کے لیے عالمی معیار کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔

پچھلی پوسٹ

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ ،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی

اگلی پوسٹ

سکیورٹی فورسز نے 2026ء میں ملک بھر میں 40,348 سے زیادہ انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیے، 2084 دہشت گرد ہلاک ہوئے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سکیورٹی فورسز نے 2026ء میں ملک بھر میں 40,348 سے زیادہ انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیے، 2084 دہشت گرد ہلاک ہوئے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

سکیورٹی فورسز نے 2026ء میں ملک بھر میں 40,348 سے زیادہ انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیے، 2084 دہشت گرد ہلاک ہوئے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper