• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کااربن فلڈنگ، رودکوہی اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انسانی اور مکینکل وسائل بروئے کار لانے کا حکم

کرنٹ لگنے سے ہونیوالی ہلاکتوں پر لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو نوٹس لینے کی ہدایت، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں: مریم نواز شریف وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین کواپنے بچوں کوسیلابی صورتحال میں خطرناک مقاما ت جانے سے روکنے کی بھی اپیل کی عوام کو بارش اور فلڈ کی صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے مساجد، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اعلانات کرانے کا حکم،ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ طور پر محفوظ بنانے کی ہدایت سانپ کاٹنے کی ادویات اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے پیشگی ازالے کیلئے کلینک آن ویل متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پیشگی انخلاء کا حکم، مری میں اعلانات کرکے سیاحوں کولینڈسلائیڈنگ کے خطرات سے پیشگی آگاہ کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس،اہم فیصلے کیے گئے اور ہدایات کیں وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق،وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین، وزیر بلدیات ذیشان رفیق،گجرات،گوجرانوالہ،اوکاڑہ،لاہور اورمری کے ڈپٹی کمشنرز سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 24, 2026
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کااربن فلڈنگ، رودکوہی اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انسانی اور مکینکل وسائل بروئے کار لانے کا حکم
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اربن فلڈنگ، رودکوہی اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انسانی اور مکینکل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو نوٹس لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لئے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے اور ہدایات کیں۔ اجلاس میں واسا اور دیگر متعلقہ محکموں نے مون سون پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق،وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گجرات، اوکاڑہ، لاہور اور مری کے ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو بھی شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن اور شکایات کے حل کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے کی پابندی یقینی بنانے اورڈرون سے مانیٹرنگ کر نے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو بارش اور فلڈ کی صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے مساجد، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اعلانات کرانے کا حکم دیا اور مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ طور پر محفوظ بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں انتظامیہ کومتعلقہ علاقوں میں خستہ حال اور بوسید ہ عمارتوں کا جائزہ لینے اور رضاکارانہ طور پر خالی کرانے کی ہدایت کی اور مون سون کے دوران صوبہ بھر میں مین ہول، گٹراور گڑھے وغیرہ محفوظ بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین کواپنے بچوں کوسیلابی صورتحال میں خطرناک مقاما ت جانے سے روکنے کی بھی اپیل کی اورسانپ کاٹنے کی

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/07/WhatsApp-Video-2026-07-23-at-12.14.02-PM.mp4

ادویات اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے پیشگی ازالے کیلئے کلینک آن ویل متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں اربن فلڈنگ اور رود کوہی سے متعلق پیشگی اطلاعات پہنچانے اوربروقت انخلاء کی ہدایت کی اور ہر ضلع میں مون سون سنٹر فلڈ کنٹرول روم 24/7 فنکشنل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پیشگی انخلاء کا حکم دیا اور مری میں اعلانات کرکے سیاحوں کولینڈسلائیڈنگ کے خطرات سے پیشگی آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم اے، واسا، ریسکیو1122، لوکل گورنمنٹ اور این ڈی ایم اے سے مکمل اشتراک کار کی ہدایت کی اور کمرشل اور عوامی مقامات سے بھی فوری طور پر پانی کی نکاسی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رہائشی علاقوں، گلی محلوں سے بھی بارشی پانی کے فوری انخلاء اور تمام اضلاع میں ضرورت کے مطابق مزید ڈی واٹرنگ سیٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جہاں پانی کئی کئی دن اور ہفتے کھڑا رہتا تھا وہاں چند گھنٹوں میں نکاسی آب قابل تحسین ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے زیادہ بارشیں متوقع تھیں، پیشگی اقدامات کارگر ثابت ہوئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کئی دہائیوں کے بعد گجرات کے لوگوں نے بارش کے بعد پانی کی جلد نکاسی پر سکھ کا سانس لیااور شہر ڈوبنے سے بچ گیا۔ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ 41 اضلاع میں واسا کے قیام اور پی ڈی پی پراجیکٹ موثر ثابت ہوئے۔ پنجاب کے 41 اضلاع میں واساز کو ایک ہزار ڈی واٹرنگ سیٹ،سکر مشینیں وغیرہ مہیا کی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر میں مزید چھ لاکھ60ہزار ٹن ڈی سیلٹنگ کی گئی۔4000 کلومیٹر سیوریج لائن، سوا دو لاکھ مین ہول اور 724 کلومیٹر ڈرین صاف کی گئیں۔ اٹلی سے بہترین اور جدید ترین مزید207 ڈی واٹرنگ سیٹ بھی واسا ز کو مہیا کریں گے۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/07/WhatsApp-Video-2026-07-24-at-2.01.44-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر بحری امور کی بیجنگ میں چائنا ریلوے الیکٹریفکیشن انجینئرنگ گروپ کمپنی کے نائب صدر سے ملاقات

اگلی پوسٹ

آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے،بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیئے، وزیراعظم شہباز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے،بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیئے، وزیراعظم شہباز شریف

آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے،بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیئے، وزیراعظم شہباز شریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper