• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات و پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا آئی ٹی شعبے کے سٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 24, 2026
in پاکستان
0
آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات و پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا آئی ٹی شعبے کے سٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ان کی ٹیم کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات و پالیسیوں کا ثمر ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آئی ٹی شعبے کے سٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا ۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات21فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات و پالیسیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ موبائل سپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہو گئی جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے بریفنگ کے مطابق پاکستان میں سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہو گیا۔ جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیئے گئے۔ حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے ۔ پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرامز جبکہ لیڈرشپ اور سافٹ سکلز کی 2700 ٹریننگز کا انعقاد ہوا ۔بریفنگ کے مطابق ویمن انوویشن اینڈ سٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہو گا ۔چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کا نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، سٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزافاطمہ خواجہ، وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان میں زرعی شعبہ کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت،پی اے آر سی اور چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیمسن گروپ کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

اگلی پوسٹ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آسیان ریجنل فورم کے 33 ویں وزارتی اجلاس میں شرکت، آسیان اور اے آر ایف کی کامیاب صدارت پر فلپائن کو مبارکباد دی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آسیان ریجنل فورم کے 33 ویں وزارتی اجلاس میں شرکت، آسیان اور اے آر ایف کی کامیاب صدارت پر فلپائن کو مبارکباد دی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آسیان ریجنل فورم کے 33 ویں وزارتی اجلاس میں شرکت، آسیان اور اے آر ایف کی کامیاب صدارت پر فلپائن کو مبارکباد دی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper