• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

خواتین صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کئے جائیں گے، پی آئی او ریئسہ عادل

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 23, 2026
in پاکستان
0
خواتین صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کئے جائیں گے، پی آئی او ریئسہ عادل
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) ریئسہ عادل نے کہا ہے کہ پاکستان انفارمیشن سروس اکیڈمی کے تعاون سے صحافیوں، بالخصوص خواتین صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے فری لانسنگ، ڈیجیٹل میڈیا، کلائمٹ رپورٹنگ اور جدید صحافتی مہارتوں سے متعلق مختلف تربیتی کورسز اور پروگرام شروع کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خواتین صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پی آئی او نے کہا کہ میڈیا تیزی سے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہا ہے، اس لئے صحافیوں کو بدلتے ہوئے میڈیا منظرنامے سے ہم آہنگ کرنے اور بالخصوص خواتین صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین صحافیوں کو درپیش مسائل کو متعلقہ حکام تک مؤثر انداز میں پہنچایا جائے گا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے نیشنل پریس کلب میں خواتین صحافیوں کیلئے علیحدہ لیڈیز روم، آرام گاہ اور بچوں کیلئے ڈے کیئر سنٹر جیسی سہولیات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ان تجاویز کو متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے خواتین صحافیوں کیلئے ایکریڈیٹیشن کارڈ، ہیلتھ کارڈ اور ڈیجیٹل جرنلسٹس کیلئے ایکریڈیٹیشن کارڈ کے اجرا سمیت پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ویمن جرنلسٹ ہیلپ ڈیسک کے قیام کی تجاویز پر بھی غور کی یقین دہانی کرائی۔ ریئسہ عادل نے کہا کہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی ذمہ داری سنبھالنا ان کیلئے اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ حکومت اور میڈیا ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں، اس لئے دونوں کے درمیان اعتماد اور رابطے کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام تک درست اور ذمہ دارانہ معلومات پہنچائی جا سکیں۔انہوں نے نیشنل پریس کلب میں خواتین صحافیوں کیلئے علیحدہ لیڈیز روم، آرام گاہ اور بچوں کیلئے ڈے کیئر جیسی سہولیات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور یقین دلایا کہ وہ ان تجاویز کو متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین صحافیوں کو درپیش مسائل، جن میں ایکریڈیٹیشن کارڈز کے حصول میں مشکلات سمیت دیگر مسائل شامل ہیں، کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے پی آئی او کی پریس کلب آمد پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین صحافی میڈیا کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، تاہم انہیں ملازمتوں کے عدم تحفظ، کم تنخواہوں، تربیتی مواقع اور کام کی جگہ پر سہولیات کے فقدان جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اپنے ممبران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کر رہا ہے اور حکومت سے خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کی توقع ہے۔فنانس سیکرٹری عابد عباسی، سابق سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی، جوائنٹ سیکرٹری سحرش قریشی، جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل، سینئر صحافی فوزیہ کلثوم رانا اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ بعد ازاں خواتین صحافیوں اور پی آئی او کے درمیان سوال و جواب کی نشست ہوئی، جس میں ایکریڈیٹیشن کارڈز کے حصول میں مشکلات سمیت صحافتی شعبے میں خواتین کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدر بشیر چوہدری، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی، جوائنٹ سیکرٹری سید عون شیرازی، ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، فرح ربانی، عائشہ ناز، سابق ممبر گورننگ باڈی نوید احمد شیخ، گورننگ باڈی کے ارکان اور مختلف میڈیا ہاؤسز سے وابستہ خواتین صحافیوں سمیت این پی سی کے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے اختتام پر نیشنل پریس کلب کی جانب سے پی آئی او ریئسہ عادل کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

پچھلی پوسٹ

دیانت داری، مضبوط کردار اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہی موثر خدمت عامہ کی بنیاد ہے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد

اگلی پوسٹ

صدر آصف علی زرداری کی سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی شدید مذمت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
صدر آصف علی زرداری کی سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی شدید مذمت

صدر آصف علی زرداری کی سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی شدید مذمت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper