• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ کے حوالہ سے منفی بھارتی کارروائیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہئے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اے آئی جی ای او نیویگیٹرز عاصم جاوید

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 21, 2026
in پاکستان
0
پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ کے حوالہ سے منفی بھارتی کارروائیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہئے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اے آئی جی ای او نیویگیٹرز عاصم جاوید
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):اے آئی جی ای او نیویگیٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی سی او) عاصم جاویدنے پاکستان پر زور دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت پانی کے بہائو پر بھارت کے اقدامات کے خلاف بین الاقوامی سطح پر توجہ برقرار رکھے کیونکہ معاہدہ کی شرائط کی خلاف ورزیاں ایک سنگین تشویش کا معاملہ ہے۔ قومی خبر رساں ادارے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ثالثی کی مستقل عدالت کے فیصلے کے بعد سفارتی حمایت حاصل کرنے، اپنی قانونی اور تکنیکی پوزیشن کو وسیع پیمانے پر اجاگر کرنے کا عمل یقینی بنانا چاہئے اور معاہدے کی بھارتی مبینہ خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنا اور اپنا حق ثابت کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پاکستان کے آبی تحفظ کو مضبوط بنانے میں دریائوں کی نگرانی، پانی کی دستیابی کی پیشین گوئی اور شواہد پر مبنی پانی کے انتظام کی حمایت کرتے ہوئے سرحد پار پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے حوالہ سے نمایاں تبدیلی کا کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ایک فلو مینیپولیشن ایڈوائزری سسٹم تیار کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ خاص طور پر پاکستان میں آبی بہائو کو متاثر کرنے والی اپ سٹریم مداخلتوں کے پیش نظر اہم مقامات پر پانی کی دستیابی کی نگرانی اور جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام متعلقہ حکام کو ریئل ٹائم ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کا تجزیہ کرنے، دریا کے بہائو میں اتار چڑھائو کا اندازہ لگانے اور پانی کی تقسیم اور ذخیرہ کرنے کی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔سیلابی پانی کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے عاصم جاوید نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے موسموں میں بالخصوص دریائے چناب، راوی اور ستلج کے کنارے والے علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے نظام، زیر زمین پانی کے ریچارج اور اس کی سطح کو برقرار رکھنے والے تالابوں کی تعمیر کے ذریعے اضافی پانی کو استعمال میں لانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے زیادہ تر میدانی علاقوں پر مشتمل ہیں جہاں بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ممکن نہیں ہے جس سے پانی کے مرکزی انتظام کے حل کو زیادہ عملی اور موثر بنایا جا سکتا ہے۔عاصم جاوید نے مزید کہا کہ اے آئی جیو نیویگیٹرز، مصنوعی ذہانت، جیو اے آئی، ریموٹ سینسنگ، جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) اور ہائیڈرولوجیکل ماڈلنگ کو مربوط کرتے ہوئے، پاکستان کی دریا کے بہائو کی نگرانی، اپ سٹریم میں غیرمعمولی تبدیلیوں کا پتہ لگانے، پانی کی قلت یا اچانک اخراج کی پیش گوئی کرنے اور آبی ذخائر کے نظام کو بہتر بنانے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے پاکستان کو زیادہ لچکدار اور ڈیٹا پر مبنی واٹر مینجمنٹ فریم ورک بنانے میں مدد ملے گی اور پاکستان ابھرتے ہوئے علاقائی آبی چیلنجوں کا موثر جواب دینے کے قابل ہو گا۔

پچھلی پوسٹ

کشمیر سمیت قومی مسائل کا پائیدار حل کسی بیرونی طاقت سے وابستہ نہیں۔ محترمہ فرح عظیم شاہ

اگلی پوسٹ

چینی صدر نے نئے سفیروں کی تقرری کر دی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چینی صدر نے نئے سفیروں کی تقرری کر دی

چینی صدر نے نئے سفیروں کی تقرری کر دی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper