• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں جدید طبی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اظہار، چینی کمپنی کا پیدائشی نقائص اور موروثی بیماریوں کی روک تھام کے منصوبوں کا اعلان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 19, 2026
in پاکستان
0
پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں جدید طبی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اظہار، چینی کمپنی کا پیدائشی نقائص اور موروثی بیماریوں کی روک تھام کے منصوبوں کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی نویسٹمنٹ کانفرنس میں شریک چینی اور مقامی کمپنیوں کے نمائندوں نے دونوں ممالک کے تعاون سے جدید طبی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ چین کی میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی نے پیدائشی نقائص اور موروثی بیماریوں کی روک تھام کے لیے جدید طبی ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور مستقبل میں ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی ا نویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کی میڈیکل انٹیلیجنٹ ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کمپنی کی نمائندہ ٹو یا نے کہا کہ ان کی کمپنی مصنوعی ذہانت (اے آئی ) پر مبنی جدید طبی حل فراہم کر رہی ہے جن کا مقصد عالمی سطح پر پیدائشی نقائص اور موروثی بیماریوں کی روک تھام ہے۔انہوں نے کہا کہ طبی شعبے میں نمایاں ترقی کے باوجود دنیا بھر میں ہر سال 3 سے 8 فیصد نومولود بچے پیدائشی نقائص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جبکہ آبادی میں عمر رسیدگی اور خواتین میں تاخیر سے حمل کے رجحان کے باعث یہ مسئلہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بیماریوں کی ابتدائی مرحلے پر روک تھام کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ ہر خاندان کو صحت مند بچے کی نعمت میسر آ سکے۔چینی کمپنی کی جنرل منیجر نے کہا کہ کانفرنس کے دوران پاکستان کے 20 سے زائد طبی اداروں، جامعات، ڈاکٹروں اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مفصل ملاقاتیں ہوئیں، جن سے پاکستان میں کمپنی کی مصنوعات متعارف کرانے اور صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کو تقویت ملی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی مستقبل میں پاکستان میں فیکٹری قائم کرنے، مقامی سطح پر اپنی موجودگی مضبوط بنانے اور پاکستان کو خطے کے دیگر ممالک کے لیے ایک علاقائی مرکز بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ٹو یا نے کانفرنس کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یہ دورہ ان کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ ثابت ہوا جبکہ انہوں نے پاکستانی حکام اور کاروباری نمائندوں کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔شنگھائی فارما کمپنی کے نمائندے نے پاکستان چین فارماسیوٹیکل ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس 2026 کے کامیاب انعقاد پر حکومت پاکستان اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے دوران بہترین انتظامات اور پرتپاک مہمان نوازی قابلِ ستائش رہی۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر صحت، ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت اور پاکستان و چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔چینی کمپنی کے نمائندے نے کہا کہ اس کانفرنس نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کے فروغ کے لیے مؤثر مواقع فراہم کیے ہیں جو پاکستان میں صحت کے شعبے کی بہتری میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔چین کی ہینان شِن زوو کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر کی نمائندگی کرتے ہوئے انجینئر محمد مدثر الدین نے پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتیں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور ٹیکس میں رعایتیں پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ چین میں بھی متعلقہ حکومتی پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔انجینئر محمد مدثر الدین نے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کی معاونت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے نے پاکستان میں کاروباری روابط کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی کانفرنسیں دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

پچھلی پوسٹ

سوشل میڈیا کے رات بارہ بجے بعد استعمال پر پابندی کی تجویز خوش آئند ہے، کوکب اقبال

اگلی پوسٹ

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا نوجوان سائنس دانوں سے نئی ٹیکنالوجی تخلیق کرنے پر زور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا نوجوان سائنس دانوں سے نئی ٹیکنالوجی تخلیق کرنے پر زور

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا نوجوان سائنس دانوں سے نئی ٹیکنالوجی تخلیق کرنے پر زور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper